حمزہ شہباز کی پیپلز پارٹی کے پارلیمانی وفد سے ملاقات

?️

لاہور(سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب  حمزہ شہباز سے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں  پیپلز پارٹی کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی ، وفد میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، قمرالزمان کائرہ، رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی اور حسن مرتضیٰ شامل تھے ۔

ملاقات میں سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سید یوسف علی گیلانی اور دیگر شرکاء نے حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ کامنصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا۔

ملاقات میں مل جل کر چلنے پر اتفاق رائے کا اعادہ  کیا گیا ،وزیراعلیٰ حمزہ شہباز  نے بھرپور تعاون کرنے پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی ہمارے دوست اور بھائیوں کی مانند ہیں،رواداری اور احساس حقیقی سیاسی روایات ہیں ،عہدے عارضی ہوتے ہیں انسانیت سے محبت ترجیح ہونی چاہیے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ آئینی اور جمہوری اقدار کو مفاہمت کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔ پنجاب کی ترقی کا سفر وہیں  سےشروع ہو چکا ہے جہاں سے 4سال پہلے منقطع ہوا تھا۔ وقت کم ہے، دن رات کام کرنا ہوگا۔دوستوں کے مشوروں کا خیر مقدم کریں گے۔ہم سب ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے یکجا ہو کر کام کر رہے ہیں۔سردار اویس لغاری، خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر ،عطا اللہ تارڑ  اورعمران گورایہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مشہور خبریں۔

پاک سعودی معاہدہ مسلم دنیا کا بلاک بننے کی جانب اہم قدم ہے۔ مولانا فضل الرحمن

?️ 18 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) جمعیت علماء اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمن

کیا ملک کو الیکشن کی ضرورت ہے؟ فیصل جاوید کی زبانی

?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے

ہم ہمیشہ اسٹینڈ بائی پر نہیں رہ سکتے:صہیونی فوج

?️ 29 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی روزنامہ اسرائیل الیوم نے رپورٹ کیا ہے کہ بیروت میں

غزہ جنگ بندی کے بارے میں ہونے والے مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال

?️ 29 فروری 2024سچ خبریں: صہیونی آرمی ریڈیو نے رپورٹ دی ہے کہ قطر میں

حریت کانفرنس کا میر واعظ مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو خراج عقید ت

?️ 19 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

اب پاکستانی انتخابات کے نتائج کو تمام فریق قبول کریں گے

?️ 8 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ

غزہ میں جنگ بندی کون نہیں ہونے دے رہا؟روس کی زبانی

?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے

اسرائیل کی غزہ کی جنگ میں شکست: امریکی یہودی

?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے خبر رساں ادارے نیوز ون نے رپورٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے