?️
لاہور (سچ خبریں) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ بھارت جنگی جنون کو روکے ورنہ راکھ کے سوا کچھ نہیں بچے گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دینے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہم امن کے داعی ہیں، بات چیت جاری رہنی چاہیے، پاکستان نے کہا تھا امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ کوئی ایک ملک نہیں ختم کرسکتا، پینسٹھ ہو یا اکہتر کی جنگ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کیا، لیکن اب وہ معطل کرتا ہے تو پھر پہلگام واقعہ پانی چھیننا اور جنگ چھیڑنے سے زیادہ کچھ نہیں ہو سکتا، پانی زندگی ہے اس زندگی کو کوئی چھین نہیں سکتا۔
ذرائع کے مطابق ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ بہاولپور شہر میں بھارتی راکٹ گرائے گئے، برستی آگ تڑپتی لاشوں نے بہاولپور میں میزائل کو آگ میں لپٹتے دیکھا تو لوگوں نے کھڑے ہوکر کلمہ پڑھا، ایسا جذبہ کہاں سے لاؤ گے، دہشت گردی کی آگ میں ایک لاکھ شہادتیں ملیں اور ایک سو پچاس بلین ڈالر کا نقصان برداشت کیا تو ہم کیسے دہشت گرد ہوسکتے ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ بین الاقوامی پریشر آتا تو لیڈر شپ جھک جاتی ہے، لیڈر شپ بات سن لیتی ہیں، پاکستان کا ایٹمی قوت بنانے کا مشکل فیصلہ ذوالفقار علی بھٹو تو دوسرا نوازشریف نے ایٹمی دھماکہ کرکے کیا، شہبازشریف کے تدبر اور جنرل عاصم منیر کے مضبوط ارادے کو سلام پیش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکمران جنگی جنون کو روکیں، اگر نہیں روکیں گے تو نتیجہ میں جواب ایسا ہوگا، ضرب اتنی سخت ہوگی کہ دھویں راکھ کے نیچے کچھ نہیں بچے گا، جنگوں میں پہلا قتل حق و سچ کا قتل ہوتا ہے ۔
ملک محمد احمد خان نے کہا کہ جو ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا چار گھنٹے میں ثابت کردیا، پاکستانی ضرب اتنی گہری تھی کہ سیز فائر کرنا پڑا، ڈائیلاگ کا حامی شخص ہوں، چاہتا ہوں ممالک ڈائیلاگ سے معاملات حل کریں، مودی خطہ کے امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے جو چھوٹا جرم نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری: پاکستان نے ٹیکس آمدنی کا پلان پیش کردیا
?️ 15 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قلیل
مارچ
حزب اللہ: دشمن کا جرم ہمارے مزاحمت کے عزم کو مزید بڑھاتا ہے
?️ 8 اپریل 2026 سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ تحریک نے صیہونی حکومت کے
اپریل
جارجیا میں احتجاجی مظاہرے کی وجہ کیا ہے؟
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں: جارجیا کی غیر سرکاری تنظیم کے سربراہ نانا کاکبادزے جو
دسمبر
ٹرمپ اور پیوٹن کی آئندہ ملاقات کی تفصیلات
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: دو روسی ذرائع نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی
فروری
سوڈانی کی جانب سے عراق میں بشار الاسد کے بھائی کی آمد کی تردید
?️ 27 دسمبر 2024سچ خبریں: مہر الاسد کی آمد کی مبینہ اطلاعات کے جواب میں
دسمبر
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 4 صہیونی ہلاک اور 163 زخمی ہو گئے
?️ 6 اپریل 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کی وزارت صحت نے فوج کے سنسرشپ ڈیپارٹمنٹ
اپریل
جیت یقینا ہماری ہی ہوگی:روس
?️ 2 جون 2023سچ خبریں:روس کے صدر نے ایک تقریب میں تاکید کی کہ اس
جون
اگر صیہونی خلل ڈالنا چھوڑ دیں تو معاہدہ ہو سکتا ہے:اسماعیل ہنیہ
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں:حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے غزہ میں
مارچ