?️
دبئی (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےبھارت کو مذاکرات کے لئے مشروط پیشکش کر دی ان کا کہنا تھا کہ بھارت مذاکرات کیلئے 5 اگست کے فیصلے پرنظرثانی کرے اور کشمیریوں کیلئے سازگارماحول پیدا کرے دونوں ملکوں کے پاس مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے یواے ای میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ہم منصب سے ملاقات طے نہیں۔بھارت5 اگست کے فیصلے پرنظرثانی کرے پاکستان بھارت سے مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ بھارت مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کیلئے کشمیریوں کیلئے سازگارماحول پیدا کرے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ایٹمی قوتوں کے پاس مذاکرات کے علاوہ کیا کوئی اورراستہ ہے؟افغانستان میں امن ہوگا تواس کا براہ راست فائدہ پاکستان کا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ مسائل ہیں آئیں اور بیٹھ کر بات کرے۔بھارت کے ساتھ بیک چینل کی کیا ضرورت ہے؟ شرمانا اورپردہ کیسا ہے؟ پاکستان اوربھارت کے درمیان باضابطہ کوئی بیک چینل نہیں ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یواےای سے تہران جاؤں گا،ا یران کے بعد ترکی جاؤں گا۔ بھارت مذاکرات کی میزپربیٹھنے کیلئے کشمیریوں کیلئے سازگارماحول پیدا کرے۔جب امن ہوگا توپاکستان میں سرمایہ کاری آئے گی۔ اسی طرح وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات میں، یکم اکتوبر2021 سے شروع ہونیوالی، بین الاقوامی نمائش (ورلڈ ایکسپو 2020 ) کا دورہ کیا۔
متحدہ عرب امارات میں تعینات پاکستانی سفیر افضال محمود ،قونصل جنرل دوبئی قونصلیٹ احمد امجد علی اور سفارتخانے کے سینئر افسران بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے اس مو قع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ رواں سال یکم اکتوبر 2021 سے شروع ہونیوالی اس بین الاقوامی نمائش میں پاکستانی پویلین کی موجودگی ، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دہائیوں پر محیط دوستی کا مظہر ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم کا تمام صوبوں میں اسپورٹس کلچر بنانےکا اہم فیصلہ
?️ 27 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا کا
اگست
عراقی فوج کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:عراقی فوج نے اس ملک کے صوبہ نینوا میں داعش کے
جولائی
وزیر اعظم نے کابینہ کے پروٹول کو کم کرنے کا حکم دے دیا
?️ 12 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم آفس (پی ایم او) کے ایک ذرائع نے
جولائی
مقبوضہ جموں کشمیر: دوران حراست لاپتہ ہزاروں کشمیریوں کے اہلخانہ انصاف کے منتظر
?️ 30 اگست 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
اگست
بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی
?️ 28 اپریل 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں گرچ
اپریل
فلسطینی مجاہدین کو صیہونیوں کو شدید انتباہ
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے اس بات پر زور دیا کہ
اگست
صیہونی حکومت کے اندرونی بحران کا سلسلہ جاری
?️ 4 جون 2023سچ خبریں:ناراض صیہونیوں کے مظاہروں کے دوران ایک بار پھر صیہونی پولیس
جون
عمران خان کی کابینہ کی اکثریت پی ڈی ایم کے خلاف ہے
?️ 15 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات
ستمبر