بھارت مذاکرات کیلئے 5 اگست کے فیصلے پرنظرثانی کرے: وزیر خارجہ

بلاول کل ناسمجھی میں گفتگو کررہے تھے: وزیر خارجہ

?️

دبئی (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےبھارت کو مذاکرات کے لئے مشروط پیشکش کر دی  ان کا کہنا تھا کہ  بھارت مذاکرات کیلئے 5 اگست کے فیصلے پرنظرثانی کرے اور کشمیریوں کیلئے سازگارماحول پیدا کرے دونوں ملکوں کے پاس مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے یواے ای میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ہم منصب سے ملاقات طے نہیں۔بھارت5 اگست کے فیصلے پرنظرثانی کرے پاکستان بھارت سے مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ بھارت مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کیلئے کشمیریوں کیلئے سازگارماحول پیدا کرے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ایٹمی قوتوں کے پاس مذاکرات کے علاوہ کیا کوئی اورراستہ ہے؟افغانستان میں امن ہوگا تواس کا براہ راست فائدہ پاکستان کا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ مسائل ہیں آئیں اور بیٹھ کر بات کرے۔بھارت کے ساتھ بیک چینل کی کیا ضرورت ہے؟ شرمانا اورپردہ کیسا ہے؟ پاکستان اوربھارت کے درمیان باضابطہ کوئی بیک چینل نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یواےای سے تہران جاؤں گا،ا یران کے بعد ترکی جاؤں گا۔ بھارت مذاکرات کی میزپربیٹھنے کیلئے کشمیریوں کیلئے سازگارماحول پیدا کرے۔جب امن ہوگا توپاکستان میں سرمایہ کاری آئے گی۔ اسی طرح وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے متحدہ عرب امارات میں، یکم اکتوبر2021 سے شروع ہونیوالی، بین الاقوامی نمائش (ورلڈ ایکسپو 2020 ) کا دورہ کیا۔

متحدہ عرب امارات میں تعینات پاکستانی سفیر افضال محمود ،قونصل جنرل دوبئی قونصلیٹ احمد امجد علی اور سفارتخانے کے سینئر افسران بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے اس مو قع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا  کہ رواں سال یکم اکتوبر 2021 سے شروع ہونیوالی اس بین الاقوامی نمائش میں پاکستانی پویلین کی موجودگی ، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دہائیوں پر محیط دوستی کا مظہر ہے۔

مشہور خبریں۔

الحدیدہ بندرگاہ ایک فوجی چھاونی ہے: سعودی اتحاد

?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:  سعودی جارح اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے الحدیدہ کی

شام کے خلاف ایک بار پھر صیہونی جارحیت

?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ نے آج بدھ کی صبح شام کے دارالحکومت

تارکین وطن کے لیے سب سے مہلک زمینی کراسنگ

?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں:تازہ ترین رپورٹ کے مطابق یہ معلوم ہوا ہے کہ ہر

اقوام متحدہ نے یمن کے شہر صنعا پر سعودی اتحاد کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:  سیکرٹری جنرل نے متناسب، امتیاز اور احتیاط کے اصولوں کے

پچھلے سال کے مقابلے عوام کو گیس کی بہتر سہولت میسر ہو گی، وزیر توانائی

?️ 18 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر

امریکہ تاریخی افراط زر کا شکار

?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں ان دنوں افراط زر نے پٹرول، خوراک، کپڑوں

یمن میں مزید وقت ضائع نہ کرؤ؛ سید حسن نصراللہ کا سعودی حکام سے خطاب

?️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے یمن کے لئے ریاض کے

اسرائیل ہیوم: امریکہ ایران کے مقابلے میں تعطل کا شکار ہو گیا ہے

?️ 12 مئی 2026سچ خبریں: ایک صہیونی میڈیا نے واشنگٹن کے ایران کی مرضی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے