بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی

?️

کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں گرچ چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران مختلف حادثات ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 27 اپریل کو وادی کوئٹہ میں دن بھر موسلا دھار بارش، گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں مرکزی سڑکیں اور گلیوں میں پانی بھر گیا۔

سیلابی ریلے میں متعدد مکانات بہہ گئے جس کے باعث مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر ٹریفک بلاک ہوگئی۔

ایران سے مائع پیٹرولیم گیس لے جانے والا بڑا ٹینکر ضلع نوشکی میں کوئٹہ تفتان ہائی وے کے سیلابی پانی میں ڈوبنے سے الٹ گیا اور ندی میں گر گیا، سیلاب کے تیز بہاؤ نے ٹینکر مرکزی شاہراہ سے دور دھکیل دیا، جس سے ڈرائیور ٹینکر پر کنٹرول نہ رکھ سکا اور وہ بھی ندی میں جا گرے تاہم ڈرائیور اور گاڑی میں موجود دیگر افراد جان بچانے میں کامیاب رہے۔

دریائے بولان، دریائے ناری گج مولا اور دیگر موسمی دریا میں سیلابی پانی کا تیز بہاؤ رہا کیونکہ جن علاقوں سے یہ نکلتے ہیں وہاں بھی شدید بارشیں ہو رہی تھیں۔

زیارت، کوئٹہ، قلات، کان مہترزئی، پشین اور شمالی بلوچستان کے کچھ دیگر علاقوں میں درجہ حرارت گر گیا، لوگ اپنے گھروں کو گرم رکھنے اور گرم کپڑے پہننے کے لیے گیس کے ہیٹر آن کرنے پر مجبور ہوگئے۔

زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، خانوزئی، ہرنائی، سبی، مستونگ، قلات، خضدار، جھل مگسی، ڈیرہ مراد جمالی، خاران، چاغی، نوشکی، واشوک، چمن، مچھ اور دیگر کئی علاقوں میں بھی شدید بارش ہوئی۔

صوبائی دارالحکومت، جو کہ بارشوں کے گزشتہ دو وقفوں کے دوران بری طرح متاثر ہوا تھا، ایک بار پھر سیلاب کی نذر ہوگیا، رات بھر ہونے والی موسلا دھار بارش نے نہ صرف نشیبی علاقوں میں بلکہ کوئٹہ کے اہم علاقوں میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔

جناح روڈ، قندھاری بازار، لیاقت روڈ، پرنس روڈ، زرغون روڈ، سرکی روڈ اور گوالمنڈی سمیت مرکزی شہر کی تقریباً تمام سڑکیں بارش کے پانی میں ڈوب گئیں۔

ادھر محکمہ موسمیات نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

مشہور خبریں۔

گورنر پنجاب کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات، 14مقدمات سے بری ہونے پر مبارکباد دی

?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے گورنر

پی ٹی آئی کا کون سا سینئر رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہا ہے

?️ 7 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ

سردی غزہ کے بچوں کے لیےایک بڑی تباہی 

?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے بدھ کے

شرح سود میں اضافہ کاروبار اور صنعت کو مفلوج کر دے گا، کراچی چیمبر

?️ 27 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سربراہ نے

عمران خان نے حکومتی کارگردی کو بہتر بنانے کے لئے کمیٹی تشکیل دی

?️ 6 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے حکومتی کارکردگی اور بیانیہ کو

برازیل برکس کی حمایت میں ٹرمپ کے ساتھ کھڑا ہے

?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: برازیل کے صدر کے ایک سینئر مشیر نے اعلان کیا

خیبرپختونخوا: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 9 مئی سے متعلق مقدمے میں دوبارہ گرفتار

?️ 24 نومبر 2023پشاور: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کو انسداد

عبرانی میڈیا: کیا وزارت خزانہ میں غزہ پر قبضے کے اخراجات کے بارے میں سموٹریچ کو بتانے والا کوئی نہیں ہے؟

?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک اقتصادی میڈیا آؤٹ لیٹ نے اسرائیلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے