?️
کراچی (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس ’ ایکس ‘پر اپنے پیغام میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا بورڈ آف پیس نو آبادیاتی نظام کی نئی شکل ہے، بورڈ آف پیس میں عراق کو تباہ کرنے والے ٹونی بلیئر جیسے مجرم موجود ہیں، بورڈ آف پیس فلسطینیوں کے وسائل اور زمینوں پر قبضے کا نیا نظام ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعمیر نو کے نام پر غزہ پر امریکی قبضہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی وزارت خارجہ کا یہ موقف کہ پاکستان نے سلامتی کونسل کی قرارداد کے تحت غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا جو حقائق کے برعکس ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ خود ٹرمپ کہہ چکا ہے کہ اس کا بورڈ آف پیس ایک دن اقوام متحدہ کی جگہ لے سکتا ہے، ٹرمپ کے اس مؤقف کے بعد پاکستان کا بورڈ میں شمولیت کا کیا جواز؟ ہم ایک بار پھر بہت واضح انداز میں کہتے ہیں پاکستان کی فوج کسی صورت بھی غزہ نہیں جانی چاہیے۔


مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق حکمنامہ جاری
?️ 22 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے
اکتوبر
امریکیوں نے ممالک کے حکام سے لاوروف کے ساتھ تصاویر نہ لینے کی التجا کی
?️ 24 جولائی 2022روسی سفارتی سروس کی ترجمان ماریا زاخارووا کے مطابق، مختلف ممالک میں
جولائی
امریکیوں کو اقتصادی مسائل کو نظر انداز کرنے پر راضی کرنے کی ٹرمپ کی کوشش
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ اخبار نے ایک نوٹ میں کہا ہے کہ
دسمبر
وزیر اعظم نے ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 22 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا کے
جون
افغانستان سے امریکی انخلا جرات مندانہ نہیں تھا: میئر کابل
?️ 17 اگست 2021سچ خبریں:کابل کے میئر نے ایک صیہونی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے
اگست
روس نے منفرد جنگی طیارہ تیار کر لیا
?️ 12 فروری 2022ماسکو(سچ خبریں) روس نے ایک منفرد جنگی طیارہ تیار کر لیا ہے
فروری
"قبرص” میں جلاوطنی؛ غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف ایک نئی امریکی صیہونی سازش
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: غزہ کے بچوں کی دل دکھا دینے والی تصاویر کے
اگست
رانا ثنااللہ کے خلاف ایسا کام پکڑا ہے کہ انہیں عمر قید ہوگی۔
?️ 2 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ
اکتوبر