?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان سمیت 8 اسلامی ملکوں کا غزہ بورڈ آف پیس پر مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔
پاکستان، مصر، اردن، امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا، صدر ٹرمپ کی جانب سے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت کا خیر مقدم کیا، وزرائے خارجہ نے کہا کہ ہمارا مشترکہ فیصلہ ہے کہ بورڈ آف پیس میں شامل ہوں۔ واضح رہے کہ پاکستان نےغزہ میں پائیدار امن کے لئے ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی ہے جبکہ وزارتِ خارجہ نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے۔
دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف کو بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا، بورڈ آف پیس کا مقصد غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لئے عملی اقدامات کرنا ہے۔
اِسی طرح پاکستان نے فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے، پاکستان نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپورحمایت کا اعادہ بھی کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا تھا کہ پاکستان آزاد، خودمختارفلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے، پاکستان کامؤقف ہےکہ1967سےقبل کی سرحدوں پر مشتمل فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
یاد رہے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا مختلف عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ ٹرمپ کی سربراہی میں قائم اس بورڈ کا حصہ بنیں، جس میں مستقل نشست کے لیے ایک ارب ڈالر فیس مقرر کی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
ملک بھر میں کرونا کیسز کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر گئی
?️ 23 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری
اگست
ٹرمپ نے جنوبی افریقہ سے نسل کشی کے دعوؤں کی وضاحت کا مطالبہ کیا
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ
مئی
کیا متحدہ عرب امارات کے صدر نے امیر قطر کو انتباہی پیغام دیا؟
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے دعویٰ کیا
ستمبر
زلنسکی کی تحقیر سے سبق سیکھو؛انصاراللہ کا سعودی حکام سے خطاب
?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے ایک سینئر رہنما نے سعودی
مارچ
نیتن یاہو یزید کے آئینے میں
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ اور اس کے ارد گرد کے واقعات جو
جولائی
قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کا یوٹیلیٹی اسٹورز سے برطرفیوں پر وزیر صنعت کو نوٹس
?️ 24 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و
فروری
بلاول کا نومئی کے واقعات پر چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ
?️ 4 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اجلاس میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے
مارچ
صیہونی حکومت کا مسجد الاقصی میں صحافیوں پر حملہ/سی این این کے رپورٹر کی کلائی ٹوٹ گئی
?️ 21 مارچ 2026سچ خبریں: صیہونی حکومت کی پولیس نے مسجد الاقصی میں نمازیوں پر
مارچ