?️
سچ خبریں:غزہ جنگ کے بعد صیہونی فوج کو شدید نفسیاتی، جسمانی اور طبی مسائل کا سامنا ہے، جن میں بے خوابی، مایوسی، موٹاپا اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کے کیسز میں اضافہ شامل ہے۔
صہیونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اسے جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بڑھتے ہوئے نفسیاتی مسائل کا سامنا ہے جن سے اس کے اہلکار دوچار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فوج کےذہنی بحران کو حل کرنے کے لیے اسرائیلی فوج کا خصوصی پروگرام
عبرانی زبان کی نیوز ویب سائٹ واللا نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ صیہونی فوج کو اس وقت لبنان، غزہ، مغربی کنارے اور ایران کے محاذوں کے علاوہ ایک اور محاذ کا بھی سامنا ہے، اور وہ ہے اپنے ہی فوجیوں کی بیماریوں سے نمٹنا۔
صیہونی فوج کے ایک سینئر ماہرِ غذائیت کے مطابق جو رجحان کرونا وبا کے بعد شروع ہوا تھا، وہ غزہ جنگ کے دوران اپنی انتہا کو پہنچ گیا، اور اب ہمیں ایسے اقدامات اختیار کرنا پڑ رہے ہیں تاکہ صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکا جا سکے اور اس کے نتیجے میں فوجیوں کی جسمانی حالت کو بچایا جا سکے۔
رپورٹ کے ایک اور حصے میں غزہ جنگ کے صیہونی فوجیوں پر نفسیاتی اثرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فوج میں حد سے زیادہ کھانا کھانے کا رجحان بڑھ گیا ہے جس کے باعث وزن میں اضافہ ہوا، اور اس موٹاپے نے کئی اہلکاروں میں ٹائپ ٹو ذیابیطس جیسی بیماریوں کو جنم دیا ہے۔
صورتحال یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ تقریباً 22 سال عمر کے ایک یونٹ کے متعدد فوجیوں میں بآسانی ٹائپ ٹو ذیابیطس کے کیسز دیکھے جا سکتے ہیں، اور آج صیہونی فوج اسی کیفیت سے گزر رہی ہے۔
ماہرِ غذائیت نے اعتراف کیا کہ اس موٹاپے کی ایک بڑی وجہ مایوسی اور ذہنی دباؤ کے باعث حد سے زیادہ کھانا کھانا ہے، کیونکہ موجودہ فوجی اہلکاروں میں سے بہت سے دراصل پیشہ ور سپاہی یا جنگجو نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں: صیہونی فوجی خودکشی کیوں کر رہے ہیں؟
انہوں نے مزید تاکید کی کہ گزشتہ دو برسوں سے جاری جنگ کے دوران صیہونی فوجیوں کی مسلسل بے خوابی اور شدید تھکن ایک ساتھ مل کر انہیں زیادہ مقدار میں میٹھا کھانے کی طرف مائل کر رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ دنیا کے لئے سب سے بڑا خطرہ : چین
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں: روس میں چینی سفارت خانے نے اعلان کیا کہ امریکی
فروری
دیگر ملکوں کے برعکس پاکستان کی معیشت فروغ پارہی ہے
?️ 13 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کور
نومبر
آدھے برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس سے مطمئن نہیں
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: کنزرویٹو پارٹی کے 57.4 فیصد ارکان نے انگلینڈ
ستمبر
جہانگیر ترین اور ان کے ساتھی استعفوں پر غور کر رہے ہیٕں
?️ 9 اگست 2021لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین ہم خیال گروپ نے تحریک
اگست
امریکی صدارتی انتخابات کی گہما گہمی
?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں:2024 کے صدارتی انتخابات سے ایک ہفتہ قبل ہی 51 ملین
اکتوبر
پیپلز پارٹی کا پارلیمانی اجلاس: آزاد کشمیر اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
?️ 25 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی نے آزادکشمیر اسمبلی میں تحریک عدم
اکتوبر
اقوام متحدہ کے نائب سیکریٹری جنرل نے ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کیا
?️ 19 جون 2026سچ خبریں: نیویارک میں اقوام متحدہ کے انسانی امور کے معاون سیکریٹری
جون
بغیر پوچھے بننے والا 15 ممالک کا بادشاہ
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی بادشاہ چارلس III کی سرکاری طور پر تاجپوشی کی تقریب
مئی