امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو مہاجرین کی ملک بدری کے لیے ہری جھنڈی

امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو مہاجرین کی ملک بدری کے لیے ہری جھنڈی

?️

سچ خبریں:امریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو 500000 سے زائد مہاجرین کی قانونی حیثیت ختم کرنے کی اجازت دے دی،یہ فیصلہ امیگریشن پالیسی میں سختی کی تازہ کوششوں کا حصہ ہے، جو ٹرمپ کے دوسرے دور صدارت میں شروع ہوئی تھیں۔

العربیہ کے مطابق نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے اس ملک کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ میں مقیم نصف ملین (500000) سے زائد مہاجرین کی قانونی حیثیت ختم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مہاجرین سے متعلق امریکہ کی درخواست مسترد

رپورٹ کے مطابق، جمعہ کے روز عدالتِ عالیہ نے ٹرمپ حکومت کے اس فیصلے کی توثیق کی کہ وہ ان مہاجرین کا قانونی درجہ منسوخ کر سکتی ہے جو مختلف ممالک سے امریکہ آئے تھے۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی کہ وہ ان 532,000 مہاجرین کی قانونی حیثیت ختم کرنے کی اجازت دے، جو مختلف ممالک سے امریکہ میں مقیم ہیں۔

ٹرمپ نے اپنی دوسری مدت صدارت کے دوران امیگریشن قوانین پر عمل درآمد کو سخت بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے۔ ان اقدامات میں غیر قانونی مہاجرین کی ریکارڈ تعداد میں ملک بدری شامل ہے۔

 ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق حکومت کی جانب سے نافذ کی گئی قانونی داخلے کی مشروط پروگرامز وفاقی قانون کی حدود سے تجاوز کر چکی ہیں، اور اسی بنا پر انہوں نے 20 جنوری کے ایک ایگزیکٹو آرڈر میں ان پروگرامز کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:امریکہ کا افریقی مہاجرین کے قتل عام میں ممنوعہ بمبوں کا استعمال 

جو بائیڈن نے 2022 میں وینزویلا کے شہریوں کے لیے ایک مشروط داخلے کا پروگرام متعارف کروایا، اور 2023 میں اس پروگرام کو کیوبا، ہیٹی اور نکاراگوا کے شہریوں کے لیے بھی توسیع دی گئی۔ یہ نئے قانونی راستے اس وقت فراہم کیے گئے جب بائیڈن انتظامیہ نے امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر غیر قانونی داخلے کو روکنے کی کوشش کی۔

مشہور خبریں۔

پاکستان سمیت 8 ممالک کی اسرائیل کی غزہ میں جنگ بندی خلاف ورزیوں کی مذمت

?️ 2 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی

کورونا : مثبت کیسز کی شرح میں کمی آنے لگی

?️ 19 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر مزید 26 افراد

غزہ کے عوام طوفان کی تیاری کے ساتھ ساتھ جنگ کے خاتمے کے منتظر

?️ 29 دسمبر 2025 غزہ کے عوام طوفان کی تیاری کے ساتھ ساتھ جنگ کے

ایک سیاہ فام امریکی نوجوان پر پولیس نے کی گولیوں کی بارش

?️ 4 جولائی 2022سچ خبریں:   امریکی حکام نے باڈی کیمرہ فوٹیج جاری کی ہے جس

سال کے پہلے روز اسٹاک ایکسیچنج میں تیزی، انڈیکس میں 2023 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار کی حد بحال

?️ 1 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے پہلے روز

قتل کے حکم عراق کے باہر سے ملتے ہیں:عراقی سیاسی تنظیم

?️ 14 نومبر 2022سچ خبریں:عراق کے الفتح اتحاد کے ایک رکن نے کہا کہ اس

ٹرمپ کی تصویر والا 250 ڈالر کا نوٹ چھاپنے کی تجویز، ریپبلکن ارکان سرگرم

?️ 29 مئی 2026سچ خبریں:امریکی حکومت ملک کے 250 ویں یوم تاسیس کے موقع پر

اسرائیلی خانہ جنگی اور سیاسی قتل و غارت کے بارے میں انتباہ

?️ 21 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ جنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے