?️
بلوچستان: (سچ خبریں) افغان سرحد سے ملحقہ بلوچستان کے اضلاع ژوب اور شیرانی میں پیر کے روز بھی سرچ آپریشن جاری رہا جہاں سیکیورٹی فورسز کی تین چوکیوں پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سیکیورٹی فورسز نے متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے کہا کہ سرچ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک اس مہلک حملے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار نہیں کرلیا جاتا جس میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جن میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کا ایک کیپٹن، ایک سب انسپکٹر اور دو دیگر افراد بھی شامل ہیں، خدشہ ہے کہ دہشت گرد افغانستان میں داخل ہو چکے ہوں۔
ژوب انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہم دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے افغان حکام سے مدد حاصل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
عہدیدار نے انکشاف کیا کہ حملہ آوروں میں سے ایک کی لاش شناخت کے لیے سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے جب کہ اندراج مقدمہ کے بعد تفتیش بھی جاری ہے۔
پیر کے روز قبائلیوں اور لواحقین نے ژوب کمشنر دفتر کے سامنے سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کے خلاف دھرنا دیا، گزشتہ شام ژوب۔ڈیرہ اسمٰعیل خان شاہراہ پر احتجاج بھی کیا۔
آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کی کال پر قبائلیوں نے دھرنا دیتے ہوئے اعلان کیا کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔
ایکشن کمیٹی نے کمشنر ژوب سعید احمد عمرانی کو مطالبات پیش کیے جس میں خبردار کیا گیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ژوب اور شیرانی کے عوام قومی شاہراہوں کو بلاک کر دیں گے۔
پیر کے روز ژوب اور شیرانی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام، پولیس افسران، آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں، قبائلی عمائدین اور تاجروں نے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کی، جبکہ دہشت گردی کے خلاف ژوب اور شیرانی کے علاقے میں مکمل ہڑتال کی گئی۔


مشہور خبریں۔
قومی صنعتی پالیسی کو جلد حتمی شکل دی جائے، وزیراعظم کی ہدایت
?️ 20 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ’قومی صنعتی پالیسی‘ کو
جون
الجولانی کی فلسطینی گروپوں کو شام سے نکالنے کی کوشش
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: شام کی عبوری حکومت کے سربراہ احمد الشعراء الجولانی کی
مئی
لازمی نہیں میسیج بھیجنے والے کرکٹرز غیر شادی شدہ ہیں، نوال سعید
?️ 2 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ نوال سعید نے ایک بار پھر کرکٹرز
اپریل
میں مناظره کے دوران تقریباً سو رہا تھا: بائیڈن
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ
جولائی
شام کی عرب لیگ میں واپسی
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:امریکی صیہونی حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں
فروری
حزب اللہ: لبنانی حکومت کا موقف قومی حقوق کے دفاع کے لیے ہونا چاہیے نہ کہ دشمن کو آزادانہ رعایتیں دینا
?️ 25 دسمبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے نمائندے علی فیاض نے اس بات پر
دسمبر
صیہونی جیلوں میں فلسطینیوں پر بدترین تشدد
?️ 12 جون 2021سچ خبریں:صہیونی اخبار ہارتیز نے 24 مارچ 2019 کو النقب صحرا میں
جون
تجارتی کشیدگی کے درمیان ٹرمپ اور جن پنگ نے فون پر بات کی
?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: چین کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ملک
ستمبر