بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری

?️

بلوچستان: (سچ خبریں) افغان سرحد سے ملحقہ بلوچستان کے اضلاع ژوب اور شیرانی میں پیر کے روز بھی سرچ آپریشن جاری رہا جہاں سیکیورٹی فورسز کی تین چوکیوں پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سیکیورٹی فورسز نے متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق حکام نے کہا کہ سرچ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک اس مہلک حملے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار نہیں کرلیا جاتا جس میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جن میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کا ایک کیپٹن، ایک سب انسپکٹر اور دو دیگر افراد بھی شامل ہیں، خدشہ ہے کہ دہشت گرد افغانستان میں داخل ہو چکے ہوں۔

ژوب انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہم دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے افغان حکام سے مدد حاصل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

عہدیدار نے انکشاف کیا کہ حملہ آوروں میں سے ایک کی لاش شناخت کے لیے سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے جب کہ اندراج مقدمہ کے بعد تفتیش بھی جاری ہے۔

پیر کے روز قبائلیوں اور لواحقین نے ژوب کمشنر دفتر کے سامنے سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کے خلاف دھرنا دیا، گزشتہ شام ژوب۔ڈیرہ اسمٰعیل خان شاہراہ پر احتجاج بھی کیا۔

آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کی کال پر قبائلیوں نے دھرنا دیتے ہوئے اعلان کیا کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔

ایکشن کمیٹی نے کمشنر ژوب سعید احمد عمرانی کو مطالبات پیش کیے جس میں خبردار کیا گیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ژوب اور شیرانی کے عوام قومی شاہراہوں کو بلاک کر دیں گے۔

پیر کے روز ژوب اور شیرانی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام، پولیس افسران، آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں، قبائلی عمائدین اور تاجروں نے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کی، جبکہ دہشت گردی کے خلاف ژوب اور شیرانی کے علاقے میں مکمل ہڑتال کی گئی۔

مشہور خبریں۔

ایرانیوں کو اسرائیل کا حملہ کیسا لگا؟ برطانوی قلمکار

?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:برطانوی قلمکار اپنے ایک کالم میں لکھا کہ ایران کے خلاف

پہلی بار حکومت عوامی مسائل کو حل کر رہی ہے: فرخ حبیب

?️ 26 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے

فرانس میں ایک نماز خانہ نذرآتش

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین نے آتشزدگی کی وجہ سے

لبنان کو اصلاحات کے لیے سنجید گی کی ضرورت ہے: سعودی عرب

?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:  سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے میونخ سیکورٹی کانفرنس

اگر غزہ کے مسئلے کا کوئی فوجی حل ممکن ہوتا تو یہ جنگ اب تک ختم ہو چکی ہوتی

?️ 12 اگست 2025یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کایا کالاس نے کہا ہے کہ

کشمیری مندوبین کی انسانی حقوق کے علمبرداروں کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے مداخلت کی اپیل

?️ 26 ستمبر 2025جنیوا: (سچ خبریں) کشمیری وفد میں شامل خواتین رہنماؤں نے بھارت کے

اوکیناوا، جاپان میں امریکہ مخالف مظاہرے

?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: امریکہ کی جاپان میں واپسی کی 50ویں سالگرہ کے موقع

ٹرمپ کی آبنائے ہرمز میں ہالی ووڈ جیسی فرضی کہانی 

?️ 8 مئی 2026 سچ خبریں:ای بی سی نیوز کے نامہ نگار نے لکھا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے