لازمی نہیں میسیج بھیجنے والے کرکٹرز غیر شادی شدہ ہیں، نوال سعید

?️

کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ نوال سعید نے ایک بار پھر کرکٹرز کی جانب سے کیے جانے والے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ لازمی نہیں کہ انہیں میسیج بھیجنے والے کرکٹرز غیر شادی شدہ ہوں، وہ شادی شدہ بھی ہوسکتے ہیں۔

نوال سعید نے حال ہی میں نادیہ خان کے رمضان شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ایک بار پھر اپنے پرانے کرکٹرز کی جانب سے میسیج کیے جانے کے معاملے پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک ٹی وی شو کے دوران ان کے منہ سے ایسے ہی کرکٹرز کی بات نکل گئی تھی لیکن ساتھ ہی کہا کہ ان کی بات جھوٹی نہیں تھی۔

اداکارہ کی جانب سے کرکٹرز کی دوبارہ بات کرنے پر میزبان نادیہ خان اور ساتھی اداکاروں اعجاز اسلم سمیت سید جبران نے مختلف کرکٹرز کے نام لینا شروع کیے، جس پر نوال سعید مسکراتی رہیں۔

اسی دوران میزبان نادیہ خان نے کہا کہ غیر شادی شدہ کون سے کرکٹرز ہیں، ان سب کے نام لیے جائیں، جس پر نوال سعید نے مسکراتے ہوئے کہا کہ لازمی نہیں کہ انہیں میسیج کرنے والے کرکٹرز غیر شادی شدہ ہوں۔

نوال سعید کی بات پر نادیہ خان نے ان سے سوال کیا کہ کیا انہیں شعیب ملک نے میسیجز بھیجے؟ جس پر اداکارہ مسکراتی رہیں اور کسی بھی کرکٹر کا نام نہیں لیا۔

اس سے قبل اکتوبر 2023 میں نوال سعید نے ایک ٹی وی شو میں انکشاف کیا تھا کہ متعدد کرکٹرز انہیں اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹس سے انہیں میسیجز بھیجتے ہیں، جن میں زیادہ تر ان کی خوبصورتی کی تعریفیں ہوتی ہیں۔

ان کے مطابق وہ کرکٹرز کے پیغامات پڑھ کر حیران رہ جاتی ہیں کہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے لوگ بھی ایسا کر سکتے ہیں اور انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئیے۔

اگرچہ انہوں نے کسی کرکٹر کا نام نہیں بتایا تھا، تاہم دعویٰ کیا تھا کہ انہیں کرکٹرز کے بہت میسیجز آتے ہیں، جنہیں پڑھ کر وہ حیران رہ جاتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

عراقی حکومت نے حشد الشعبی کے خلاف برطانوی سفیر کے مداخلتی بیان پر شدید احتجاج کیا

?️ 10 اگست 2025سچ خبریں: عراقی وزارت خارجہ نے حشد الشعبی کے خلاف برطانوی سفیر

پارلیمانی جمہوریت میں بحران سے نمٹنے کیلئے ڈائیلاگ ہی واحد راستہ ہے، وزیر داخلہ

?️ 18 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) پنجاب کے

پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں

?️ 15 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز نے گلگت بلتستان قانون ساز

ایران پر امریکی حملے خطے کو ایک بڑی جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں: صنعا

?️ 11 جون 2026سچ خبریں: صنعا حکومت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں زور دے

کرسمس کے موقع پر انگلینڈ اور فرانس میں ہوائی اڈوں کے ملازمین کی ہڑتال

?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:برطانیہ اور فرانس میں ہوائی اڈے اور ریل کارکنوں کی ہڑتالوں

پی ٹی آئی رہنما نے مولانا فضل الرحمان کے دعوؤں کی تردید کر دی

?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا

88 ممالک نے امریکہ کو ڈاک بھیجنے سے انکار کر دیا

?️ 8 ستمبر 202588 ممالک نے امریکہ کو ڈاک بھیجنے سے انکار کر دیا امریکہ

سعودی عرب اور اسرائیلی سے امریکہ نے اپنا دامن جھاڑا

?️ 10 اگست 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بدھ کے روز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے