?️
سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے مطابق کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں پر پاکستان میں اکتوبر تا دسمبر 2023 کے درمیان مجموعی طور پر ایک کروڑ 85 لاکھ سے زائد جب کہ دنیا بھر میں 18 کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ یا حذف کی گئیں۔
ٹک ٹاک سمیت دیگر پلیٹ فارمز کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں پر یومیہ ہزاروں ویڈیوز اور پوسٹس ڈیلیٹ کرتے ہیں۔
عام طور پر تشدد کے مناظر سےبھرپور ویڈیوز سمیت دوسروں کی توہین، تضحیک اور دل آزاری کا سبب بننے والی ویڈیوز اور پوسٹس کو ڈیلیٹ کیا جاتا ہے۔
ٹک ٹاک نے 2023 کی چوتھی اور آخری سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈلائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق اکتوبر تا دسمبر، 2023 کے درمیان دنیا بھر میں مجموعی طور پر 176،461،963 وڈیوز حذف کیں گئیں۔
رپورٹ کے مطابق حذف کی گئی ویڈیوز ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی گئیں تمام ویڈیوز کا تقریباً 1.0 فیصد ہیں، ان ویڈیوز میں سے 128,300,584 خود کار نظام کے ذریعے جبکہ 8,038,106 ویڈیوز کو ریویو کے بعد حذف کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسی عرصے کے دوران پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 18,596,077 ویڈیوز حذف کیں گئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے علاوہ ٹک ٹاک نے فعال طور پر اسپیم (spam) اکاؤنٹس اور متعلقہ کانٹینٹ کو بھی ہدف بنایا اور خودکار طریقے سے اسپیم اکاؤنٹس(spam accounts)کی تخلیق روکنے کے لیے احتیاطی اقدامات کیے۔
ادارے کے مطابق قابل ذکر بات یہ ہے کہ گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرنے والی تقریبا 95.3 فیصد ویڈیوز کو پوسٹ کیے جانے کے صرف 24 گھنٹوں کے اندر حذف کیا گیا
رپورٹ میں بتایا گیا کہ نوجوان صارفین کے تحفظ کے لیے ٹک ٹاک نے 19,848,855 ایسے اکاؤنٹس حذف کیے، جن کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ 13 سال سے کم عمر افراد سے تعلق رکھتے تھے۔
یہاں یہ بات واضح رہے کہ کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے کانٹینٹ کی نشاندہی اور تشخیص کے لیے ٹک ٹاک جدید ٹیکنالوجی سمیت انسانوں کی خدمات بھی لیتا ہے اور مکمل جائزے کے بعد قابل اعتراض مواد اور اکائونٹس کو ڈیلیٹ کیا جاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
اسٹار لنک یوکرینی فوج کی ریڑھ کی ہڈی ہے: ایلون مسک
?️ 10 مارچ 2025 سچ خبریں:معروف امریکی ارب پتی اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون
مارچ
مغرب کا اسرائیل اور فلسطین کے ساتھ دوہرا معیار
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: آئرلینڈ کے وزیر اعظم لیو وراڈکر نے اتوار کو مغرب کے
نومبر
امریکہ کی ایک اور کمزوری سامنے آئی
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی سیاست دان ہلیری کلنٹن نے کہا کہ ایوان نمائندگان کے
ستمبر
ہم فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں: اسلووینیا کی وزیر خارجہ
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: فجون نے قطر کے الجزیرہ چینل کو بتایا کہ ہمیں
ستمبر
لبنان میں حزبالله کو غیرمسلح کرنے کی نئی پالیسی
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: 8 ماہ بعد بھی لبنان کے جنوبی علاقے میں امن و
جولائی
ملک کا کل قرضہ 41ہزارارب تک پہنچ گیا
?️ 12 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں قرضوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا
نومبر
شہریار آفریدی چیئرمین کشمیر کمیٹی کے عہدے سے فارغ
?️ 14 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے شہریار آفریدی
جولائی
ایران، سعودی عرب اور ترکی کی بیک وقت سفارتی کوششیں؛ کیا کابل اسلام آباد بحران پر قابو پایا جا سکے گا؟
?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں: اسلام آباد بحران اب صرف دو ممالک کے درمیان تنازعہ
نومبر