?️
لاہور: (سچ خبریں) قائم قام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم نے حکومت میں شمولیت سے انکار نہیں کیا، کبھی نہیں کہا حکومت کے ساتھ نہیں ہیں، مسلم لیگ ن کے ساتھ حکومت میں شمولیت کے لئے بات چیت جاری ہے، سیاسی معاملات پر بات کرنے کے لیے ہم مذاکرات کے لیے حاضر ہیں، پی ٹی آئی نے فیصلہ کرنا ہے کہ کس کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں، ہم اس وقت بھی بیٹھے تھے جب پی ٹی آئی اپنی حکومت کے ہوتے نہیں بیٹھتی تھی، پی ٹی آئی کا میں ترجمان نہیں ہوں میں اپنی کا پارٹی کا جوابدہ ہوں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر اچھے کام میں حکومت کو سپورٹ دے رہے ہیں، مرکز اور پنجاب میں سپیس دیکھ کر حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کریں گے، ہر چیز ووٹ سے ہونی ہے، اسمبلی میں بل پاس ہوگا تو ہمارے ووٹ سے ہوگا، آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، بجٹ عوام دوست، کسان دوست اور نوجوان دوست ہونا چاہیے، بجٹ کے خدو خال بنیں گے تو پیپلز پارٹی حکومت کو مشورے دے گی۔
چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ صاف پانی کا مسئلہ اس وقت ملک کا سنگین مسئلہ ہے، عوام تک صاف پانی پہنچانا کسی مشن سے کم نہیں، مخیر حضرات اس کارِ خیر میں ضرور حصہ لیں، عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے میں ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، کسانوں کے معاملے میں مڈل مین نے پیسے کمالیے، اس سے کسانوں کا نقصان ہوا ہے، پیپلز پارٹی کسانوں کے حق میں ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملک کے مختلف حالات ہے ہمارا دہشت گردی سے مقابلہ ہے، تمام سیاسی لیڈروں کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے، سیاسی عدم استحکام سے معاشی عدم استحکام کا جواز بنتا ہے اور ملک اس وقت عدم استحکام کا شکار ہے، ملک کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز سے مل بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، ہتک عزت بل پر بلاول بھٹو زرداری سے بات چیت ہوئی ہے، بلاول بھٹو جب صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے واپس آئیں گے تو مشاورت سے پالیسی کا اعلان کریں گے، ہتک عزت بل کے حوالے سے صحافیوں کے تحفظات درو ہونے چاہئیں۔
مشہور خبریں۔
کیا امریکی حکومت گر سکتی ہے؟
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی نمائندوں کے درمیان وفاقی بجٹ پر اختلاف کی شدت
ستمبر
طالبان نے دہشتگرد گروہوں کا مقابلہ کرنے کا وعدہ پورا کیاہے:امریکہ
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:افغانستان کےلیے امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹام ویسٹ نے کہا کہ
فروری
جانی اور مالی قربانیوں کی بدولت دہشتگردی کا خاتمہ ہوا: اسد قیصر
?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہا ہے کہ
مارچ
برطانوی پارلیمنٹ نے سعودی عرب پر ڈالا سخت دباؤ
?️ 14 نومبر 2021سچ خبریں: برطانوی پارلیمنٹ کے بعض ارکان نے سیکرٹری خارجہ کو ایک
نومبر
وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو
?️ 23 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی
مئی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی پر رپورٹ جاری، 5 اگست 2019 کے بعد دہشت گردی میں مزید اضافہ
?️ 21 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیریوں کے
اگست
لاس اینجلس میں لگی آگ
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: منگل کو لاس اینجلس کے مختلف علاقوں میں آگ لگنا
جنوری
مغربی کنارے پر صیہونیوں کی یلغار
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے پر وحشیانہ حملہ کرتے ہوئے متعدد
مئی