?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر نے بڑے ٹیکس دہندگان کو آنر کارڈ دینے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان آنر کارڈ رکھنے والے ٹیکس دہندگان کو کارڈ کے اجراءکی تاریخ سے ایک سال تک مراعات اور سہولیات حاصل رہیں گی۔سکیم کا اطلاق ٹیکس ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب میں وزیراعظم سے ایوارڈ وصول کرنے والے ہر کٹیگری کے ٹاپ ٹیکس دہندگان پر ہوگا۔
ایف بی آر کی جانب سے اس مقصد کیلئے باقاعدہ طور پر ٹیکس ایئر 2023ءکیلئے پاکستان آنر کارڈ اسکیم متعارف کروائی گئی ہے۔سٹیل اینڈ میٹل پراڈکٹس، پیپر اینڈ پلاسٹک سمیت دیگر شعبوں میں سب سے زیادہ برآمدات کرنے والے ایک ایک بڑے برآمد کنندہ کو یہ کارڈ جاری کئے جائیں گے۔سکیم کے تحت نو بڑے برآمد کنندگان کو پاکستان آنر کارڈ جاری کئے جائیں گے، کیمیکل پراڈکٹس، فوڈ پراڈکٹس، لیدر، مشینری، فارما سیوٹیکل اور کھیلوں کے سامان کے شعبے سے دو دو بڑے ایکسپورٹرز کو کارڈ جاری کئے جائیں گے۔
وفاقی حکومت نے ملک کے بڑے ٹیکس دہندگان اور برآمد کنندگان سمیت دیگر کیٹگریز سے تعلق رکھنے و الے سرفہرست ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی اور انہیں خصوصی مراعات اور سہولیات فراہم کرنے کے حوالے ٹیکس ایئر2023 کیلئے پاکستان آنر کارڈ اسکیم متعارف کروائی ہے۔دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ غیر روایتی اور جدت پر مبنی اشیا کے برآمد کنندگان میں سے ایلمونیئم اور آرٹیلرز، مصالحہ جات، فش اینڈ کرسٹسینز میں سب سے زیادہ برآمدات کرنے والے ایک ایک برآمد کنندہ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 3 بڑے برآمد کنندگان کو یہ کارڈ جاری کئے جائیں گے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل فیڈرل بورڈ ریونیو نے ٹیکس سال 2023 کے دوران نمایاں ٹیکس دہندگان کیلئے ’پاکستان آنر کارڈ‘ اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔ایف بی آر کی جانب سے کہا گیاتھا کہ وزیراعظم سے حال ہی میں ایوارڈ وصول کرنے والے نمایاں ٹیکس دہندگان کو آنرکارڈ جاری کئے جائیں گے، آنر کارڈ وصول کرنے والوں کو ایک سال کیلئے سہولیات و مراعات دی جائیں گی۔ ٹاپ ٹیکس پیئرز کو تمام ہوائی اڈوں پر وی آئی پی لاوٴنجز تک رسائی ملے گی اور امیگریشن کاوٴنٹرز پر فاسٹ ٹریک کلیئرنس کی سہولت بھی دی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
ترک صدر کا مغربیوں کے خلاف جارحانہ موقف
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں: ترکی کے صدر نے سویڈن میں قرآن پاک کی حالیہ
جولائی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
?️ 26 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان بھر میں ایک مرتبہ پھر سے پیٹرولیم
فروری
ایران کی بے مثال دفاعی صنعت کا صہیونی بھی اعتراف کرنے پر مجبور
?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:اسرائیلی انٹیلیجنس ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کی
جون
یمنی بحری کارروائیوں کے خلاف امریکہ کی بے بسی
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: امریکی قومی سلامتی سے متعلق ایک تھنک ٹینک نے اعتراف کیا
جون
پاکستان اور چین بشام دہشتگردی پر رابطہ میں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
?️ 7 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان
جون
افغان صدارتی محل کے قریب راکٹ حملے، کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں
?️ 20 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) افغان صدارتی محل کے قریب اس وقت 3 راکٹ
جولائی
الجزیرہ نے اس گولی کی تصاویر حاصل کیں جو شیرین ابو عاقلہ کی شہادت کا سبب بنی
?️ 17 جون 2022سچ خبریں: الجزیرہ نیوز نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ اس کی
جون
کیا امریکہ میں تیسری پارٹی بن کر رہے گی؟
?️ 21 جولائی 2025 سچ خبریں:تقریباً 170 سال سے امریکی سیاست دو جماعتوں ریپبلکن اور
جولائی