ایف بی آر نے بڑے ٹیکس دہندگان کو آنر کارڈ دینے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر نے بڑے ٹیکس دہندگان کو آنر کارڈ دینے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان آنر کارڈ رکھنے والے ٹیکس دہندگان کو کارڈ کے اجراءکی تاریخ سے ایک سال تک مراعات اور سہولیات حاصل رہیں گی۔سکیم کا اطلاق ٹیکس ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب میں وزیراعظم سے ایوارڈ وصول کرنے والے ہر کٹیگری کے ٹاپ ٹیکس دہندگان پر ہوگا۔

ایف بی آر کی جانب سے اس مقصد کیلئے باقاعدہ طور پر ٹیکس ایئر 2023ءکیلئے پاکستان آنر کارڈ اسکیم متعارف کروائی گئی ہے۔سٹیل اینڈ میٹل پراڈکٹس، پیپر اینڈ پلاسٹک سمیت دیگر شعبوں میں سب سے زیادہ برآمدات کرنے والے ایک ایک بڑے برآمد کنندہ کو یہ کارڈ جاری کئے جائیں گے۔سکیم کے تحت نو بڑے برآمد کنندگان کو پاکستان آنر کارڈ جاری کئے جائیں گے، کیمیکل پراڈکٹس، فوڈ پراڈکٹس، لیدر، مشینری، فارما سیوٹیکل اور کھیلوں کے سامان کے شعبے سے دو دو بڑے ایکسپورٹرز کو کارڈ جاری کئے جائیں گے۔

وفاقی حکومت نے ملک کے بڑے ٹیکس دہندگان اور برآمد کنندگان سمیت دیگر کیٹگریز سے تعلق رکھنے و الے سرفہرست ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی اور انہیں خصوصی مراعات اور سہولیات فراہم کرنے کے حوالے ٹیکس ایئر2023 کیلئے پاکستان آنر کارڈ اسکیم متعارف کروائی ہے۔دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ غیر روایتی اور جدت پر مبنی اشیا کے برآمد کنندگان میں سے ایلمونیئم اور آرٹیلرز، مصالحہ جات، فش اینڈ کرسٹسینز میں سب سے زیادہ برآمدات کرنے والے ایک ایک برآمد کنندہ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 3 بڑے برآمد کنندگان کو یہ کارڈ جاری کئے جائیں گے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل فیڈرل بورڈ ریونیو نے ٹیکس سال 2023 کے دوران نمایاں ٹیکس دہندگان کیلئے ’پاکستان آنر کارڈ‘ اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔ایف بی آر کی جانب سے کہا گیاتھا کہ وزیراعظم سے حال ہی میں ایوارڈ وصول کرنے والے نمایاں ٹیکس دہندگان کو آنرکارڈ جاری کئے جائیں گے، آنر کارڈ وصول کرنے والوں کو ایک سال کیلئے سہولیات و مراعات دی جائیں گی۔ ٹاپ ٹیکس پیئرز کو تمام ہوائی اڈوں پر وی آئی پی لاوٴنجز تک رسائی ملے گی اور امیگریشن کاوٴنٹرز پر فاسٹ ٹریک کلیئرنس کی سہولت بھی دی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

کیا روس پورے مغرب کو نگل لے گا؟ مجارستان کے وزیر اعظم کی رائے

?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: مجارستان کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ روس کے

ارشد شریف کا قتل، سیاست میں مداخلت سے انکار اور فیصلہ کن لانگ مارچ

?️ 28 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پیر کی صبح کا آغاز کینیا میں ارشد شریف

عراق کے وزیر اعظم کے خلاف شکایت درج

?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:    عراقی صحافی زہیر قاسم حسن نے ملک کے وزیر

یمن میں امریکی حملوں پر روس کا ردعمل

?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روسی فیڈریشن کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے

تل ابیب کے وزیر توانائی کی اپنی گیس فیلڈ کے بارے میں مبالغہ آرائی

?️ 6 جولائی 2022سچ خبریں:   گذشتہ دنوں لبنان کی حزب اللہ کی حکمت عملی اور

کویت کے امیر نے پارلیمنٹ کو منحل کیوں کیا؟

?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: کویت کے امیر مشعل الاحمد الجابر الصباح نے جمعہ کی شام

کنیسٹ کی جانب سے فلسطینی ریاست کے یکطرفہ قیام کی مخالفت 

?️ 22 فروری 2024سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں دو ریاستی حل کے حصول کے لیے بڑھتے

غزہ کے بچے کس آواز سے نیند سے اٹھتے ہیں؟

?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: بچوں کے عالمی دن کے موقع پر غزہ کے بچے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے