رمضان المبارک میں امام بارگاہوں اور مساجد کے ہدایات جاری

پنجاب حکومت نے پابندی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے رمضان المبارک کے حوالے سے مساجد و امام بارگاہوں میں نماز، تراویح کے لیے گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ   صحن والی مساجد، امام بارگاہ میں نماز ہال میں ادا نہیں ہوگی، نماز تراویح کا اہتمام مساجد، امام بارگاہ کے احاطے میں کیا جائے، شہری سڑکوں اور فٹ پاتھ پر نماز پڑھنے سے گریز کریں۔

این سی اوسی نے کہا ہے کہ شہری مساجد اور امام بارگاہوں میں وضو کرنے پر پابندی ہوگی، نمازی گھر سے وضو کر کے مسجد اور امام بارگاہ آئیں، نمازی وضو کرتے وقت صابن سے 20 سیکنڈ تک ہاتھ دھوئیں، مساجد و امام بارگاہوں میں قالین، دریاں نہیں بچھائی جائیں گی، نماز فرش پر ادا کی جائے گی، فرش کو کلورین ملے پانی سے دھویا جائے جبکہ شہری مسجد میں گھر سے جائے نماز ساتھ لانے کو ترجیح دیں۔

گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ 50 سال سے زائد العمر، بچوں کو مساجد و امام بارگاہ نہیں آنا چاہیے جبکہ فلو، کھانسی میں مبتلا نمازیوں کو بھی مساجد، امام بارگاہ نہیں آنا چاہیے۔

این سی او سی نے ہدایت کی ہے کہ نمازی ماسک پہن کر مسجد، امام بارگاہ آئیں اور مجمع لگانے سے گریز کریں، صف بندی کے دوران نمازیوں کے مابین 6 فٹ فاصلہ رکھا جائے اور نمازیوں کی سہولت کے لیے صفوں میں فاصلہ رکھ کر نشانات لگائے جائیں۔

این سی او سی نے ہدایت کی ہے کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں متعکفین گھر پر اعتکاف کریں جبکہ مساجد، امام بارگاہوں میں سحر و افطار کا اہتمام نہ کیا جائے۔مساجد، امام بارگاہ انتظامیہ کو ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں کی انتظامیہ کو مشروط اجازت دی جارہی ہے جو ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط ہے، ایس او پیز پر عدم عملدرآمد، کیسز بڑھنے پر پالیسی پر نظرثانی ہوگی جبکہ حکومت شدید متاثرہ علاقوں کے لیے پالیسی میں تبدیلی کی مجاز ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا کا پھیلاؤ روز بروز شدت اختیار کرتا جارہا ہے اور حکام خدشہ ظاہر کرچکے ہیں کہ کیسز میں اضافہ یونہی جاری رہا تو صورتحال وبا کی پہلی لہر کے عروج سے زیادہ خراب ہوسکتی ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کے جنگ بندی کے اعلان پر صہیونی میڈیا کا رد عمل

?️ 22 اپریل 2026 سچ خبریں:صہیونی حکومت کے میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ

امارات اسرائیلی فضائی محاصرے کے ازالے کی کوشش میں

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار "معاریو” کی ایک رپورٹ کے مطابق، متحدہ عرب

کیا معیشت سعودی عرب کے لیے صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کا گیٹ وے ہوگی؟

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:خبری ذرائع نے یہ کہتے ہوئے کہ مزید اسرائیلی تاجر سعودی

پاکستان کی خاتون اول بھی کورونا وائرس کا شکار

?️ 21 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کے بعد ان کی اہلیہ بشریٰ بی

مریم نوازسیلاب متاثرین کے بڑے ریلیف پیکیج کا جلد اعلان کریں گی۔ عظمی بخاری

?️ 3 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم

عرب اور اسلامی ممالک نیتن یاہو کے استکبار کے سامنے کیوں نہیں کھڑے ہوتے؟؟

?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کے ایک تجزیہ کار نے اس بات پر تعجب

غزہ میں اپنے فوجیوں کو روکنا نتن یاہو  کا احمقانہ فیصلہ تھا: ابو عبیدہ

?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں: حماس کے عسکری شعبہ گردان القسام کے ترجمان ابو

انڈونیشیا میں چرچ پر خودکش حملے کے بعد ایک اور بڑا حادثہ پیش آگیا

?️ 30 مارچ 2021جکارتا (سچ خبریں) انڈونیشیا میں چرچ پر خودکش حملے کے بعد ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے