مقبوضہ کشمیر میں کشتی الٹنے سے 4 افراد ہلاک، 19 لاپتا

?️

سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں دریا میں کشتی الٹنے سے 4 افراد ہلاک اور 19 لاپتا ہو گئے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سری نگر شہر میں دریائے جہلم میں کشتی الٹ گئی، حادثے کے بعد سینکڑوں افراد دریا کے کنارے جمع ہو گئے۔

حادثے میں زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں میرین کمانڈوز اور ریسکیو اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

لاپتا ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں جو کشتی میں بیٹھ کر اسکول جارہے تھے۔

سری نگر کے مرکزی ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ مظفر زرگر نے صحافیوں کو بتایا کہ حادثے میں 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ زخمی ہونے والے 3 افراد کا علاج جاری ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے ایک اعلیٰ اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ کشتی میں کم از کم 26 افراد سوار تھے۔

مقبوضہ وادی میں کئی دنوں سے ہونے والی بارش کے باعث دریا بپھر گیا ہے۔

دریا میں الٹنے والی چھوٹی کشتی میں انجن نہیں تھا اس کے بجائے کشتی میں سوار عملے نے اسے دریا کے کناروں کے درمیان آگے بڑھانے کے لیے کشتی میں دونوں سروں پر لگی ہوئی رسی کو کھینچا تھا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ تیز بہنے والے پانی کے زور سے رسی ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے قریب ہی پیدل چلنے والوں کے لیے زیر تعمیر پُل کے ایک ستون سے ٹکرا گئی۔

مقبوضہ کشمیر کے سینئر سیاسی عہدیدار منوج سنہا نے پلیٹ فارم ایکس پر سری نگر کشتی حادثے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے واقعے میں غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرنے والوں کے لواحقین کو ہر ممکن مدد کی فراہم کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ سری نگر میں دفتر جانے والے لوگ اور اسکول جانے والے بچے سڑکوں پر ٹریفک سے بچنے کے لیے صبح دریا سے کشتی میں سوار ہوتے ہیں۔

یہ بھی واضح رہے کہ پہاڑی علاقے کی خطرناک سڑکوں پر اکثر حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں یکن مسافر کشتیوں کے حادثات غیر معمولی ہیں۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں شہداء کی بڑھتی تعداد

?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ میں صیہونی جرائم کے تسلسل میں نیتن یاہو نے

سعودی حکام کی انسانی حقوق کے کارکنوں کے خلاف انتقامی کاروائی

?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی حکام انسانی حقوق کی تنظیموں کے کارکن، شاہی خاندان کے

اداکار عدنان ٹیپو فوج میں سلیکشن کے بعد کیوں بھاگ آئے؟

?️ 15 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) اداکاری دنیا ایسی ہے جس کے بارے میں آئے دن

حزب اللہ کے مجاہدین کا سید حسن نصر اللہ کے نام کھلا خط

?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے مجاہدین نے اس جماعت کے سکریٹری جنرل

حزب اللہ نے ابھی کتنی طاقت استعمال کی ہے؟ شاباک کے سابق عہدیدار کی زبانی

?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی انٹیلی جنس ادارہ شاباک کے ایک سابقہ اعلیٰ عہدیدار

برطانیہ اور فرانس فلسطین کو تسلیم کرنے کی راہ پر گامزن ہیں

?️ 2 مئی 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں صیہونی حکومت کے جرائم میں اضافے کے

میاں صاحب، پارٹی میں کام کرنے والوں کو سائیڈ لائن کیا جا رہا ہے، حمزہ شہباز

?️ 26 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعلیٰ

بائیڈن کے براہ راست حکم سے کتائب حزب اللہ پر امریکی حملہ

?️ 26 فروری 2021سچ خبریں:امریکہ نے عراق اور شام کی سرحد پر مزاحمتی تحریک کتائب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے