وزیراعلیٰ کے خلاف اعتماد کے ووٹ سے قبل اہم پیش رفت کا امکان

?️

لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کی سیاست میں گرما گرمی عروج پر پہنچ گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کل اعتماد کے ووٹ سے قبل اہم پیش رفت کا امکان ہے۔ پنجاب کی سیاسی صورتحال سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔گورنر کے طلب کردہ اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گذشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر اتحادی جماعتوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی۔ ن لیگ کے مطابق وزیر اعلٰی اگر اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو پھر اس کے فوری بعد ان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کروائی جائے گی۔ اس سے قبل سابق صدر آصف زرداری نے پارلیمانی پارٹی کو وزیراعظم شہبازشریف اور چودھری شجاعت سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیا، پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی نے آصف زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔

آصف زرداری نے کہاکہ جمہوری استحکام اور پارلیمان کی بالادستی کیلئے ہر قربانی کیلئے تیار ہیں، آنے والا وقت انتشار کی سیاست کرنے والی قوتوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، سیاسی نظام کی بقاء کیلئے بھٹو مشن کو پورا کریں گے۔ پنجاب اسمبلی کو بچانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری نے کہا کہ پرویزالٰہی عمران خان نہیں ہیں کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے بوجھ پر اسٹینڈلے سکیں، پرویزالٰہی سے طے ہے کہ وہ جمعے کو اسمبلی توڑ دیں گے اگر نہیں توڑیں گے تو ہم اپنی حکمت عملی سامنے لائیں گے۔

انہوں نے اے آروائی نیو زکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کیلئے 23دسمبر تک کا وقت بات چیت کیلئے دیا جائے، ہم چاہتے ہیں عام انتخابات کیلئے حکومت اور ہمارے درمیان بات چیت ہونی چاہیئے، حکومت جونہی انتخابات کیلئے اعلان کرتی ہے تو ہم فریم ورک کیلئے تیار ہیں، حکومت کسی بھی جگہ الیکشن کرانے کو تیار نہیں ہے یہ ہمارے اور حکومت کے درمیان بڑا مسئلہ ہے کہ وہ انتخابات سے بھاگ رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

الیکشن صاف و شفاف ہوں گے، کروڑوں ووٹرز کو مینیج نہیں کیا جاسکتا، نگران وزیر اعظم

?️ 26 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے

حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی

?️ 22 نومبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 3 دن

تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کے تعاون کو قدر سے دیکھتے ہیں: وزیر اعلی پنجاب

?️ 29 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ تعمیر وترقی میں

صہیونی حکومت کے گناہوں کا گھڑا بھر چکا ہے؟

?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں:سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے گھناؤنے جرم

صیہونیوں کی بھوکھلاہٹ؛قدس آپریشن کا غصہ فلسطینی قیدیوں پر

?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں شہادت طلبانہ کاروائیوں کا مقابلہ کرنے مں ناکام

ہمارے پاس جامع انتفاضہ کے علاوہ کوئی چارہ نہیں:حماس

?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:حماس کے سینئر رکن نے فلسطینی نوجوان کی شہادت پر رد

ڈونلڈولو امریکی عہدیدار جس نے پاکستان کو دھمکی دی تھی اسکا الزامات کی تردید سے گریز

?️ 4 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو دھمکی دینے والے امریکی عہدیدار کا نام بتا دیا۔رپورٹس کے

ٹرمپ نے پیوٹن سے ملاقات کے لیے وقت اور جگہ کا کیا اعلان 

?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹرتھ سوشل”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے