?️
سچ خبریں: امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، امریکی فیڈرل حکام نے منیسوٹا سے ڈیموکریٹک کانگریس وومن ایلهان عمر کے خلاف جاری تحقیقات کے دوران ان کا موبائل فون ضبط کر لیا ہے۔
امریکی ادارہ برائے انٹیرئیر سیکیورٹی (ہوم لینڈ سیکیورٹی) کے اہلکاروں نے پیر 20 اکتوبر کو واشنگٹن کے علاقے میں واقع ایلهان عمر کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا۔
رپورٹ کے مطابق، یہ کارروائی اس کانگریس وومن کے امیگریشن دستاویزات سے متعلق جاری تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ دستاویزات ایلهان عمر کے والد نے ان کے بچپن میں مکمل کی تھیں۔
امریکی محکمہ انصاف کی ترجمان نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے اہلکاروں نے عدالتی حکم نامے کی بنیاد پر کارروائی کی جو محکمہ سے حاصل کیا گیا تھا، اور یہ اقدام جاری فیڈرل تحقیقات کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ منیسوٹا سے ڈیموکریٹک کانگریس وومن ایلهان عمر ڈیموکریٹک پارٹی کے ترقی پسند دھڑے کی معروف شخصیت اور ٹرمپ کی سخت ناقد سمجھی جاتی ہیں۔
ان کے اور ٹرمپ کے درمیان اختلافات صرف جماعتی مقابلے تک محدود نہیں بلکہ امیگریشن، اسلامو فوبیا، فلسطین اور اسرائیل کے حوالے سے امریکی پالیسی اور قومی شناخت جیسے موضوعات بھی اس میں شامل ہیں۔
امریکی فیڈرل حکام نے کانگریس وومن ایلهان عمر کا موبائل فون ضبط کر لیا، رشتہ داروں کو احضاریے جاری، واشنگٹن میں رہائش گاہ پر چھاپہ، امیگریشن دستاویزات کے معاملے پر تحقیقات جاری ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی میں اختلاف کو دور کرنے کی کوشش
?️ 28 اگست 2026سچ خبریں: سفارتی ذرائع نے نیٹ ورک المیادین کو بتایا ہے کہ
اگست
قدس فورس کے کمانڈر کی دھمکی پر صیہونی سیخ پا
?️ 27 جون 2026سچ خبریں:صیہونی وزیر جنگ یسرائیل کاتس نے جنرل اسماعیل قاآنی کے بیانات
جون
بھارتی وزارتِ خارجہ کے ریمارکس مضحکہ خیز اور بلاجواز ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ
?️ 15 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی نے افغانستان سے متعلق
مارچ
سعودی عرب پر یمنی حملہ؛ جیزان اور جدہ بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا
?️ 26 نومبر 2026سچ خبریں: یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے
نومبر
فلسطین کے بعد اسرائیل کا اگلا نشانہ اردن ہوگا: حماس کا انتباہ
?️ 19 فروری 2026 سچ خبریں: حماس کے رہنما ارشد حماس نے خبردار کیا ہے کہ
فروری
ایران اور عراق کا اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے نیا قدم، سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق
?️ 20 اگست 2026سچ خبریں:ایران میں عراقی سفیر نے ایرانی کاروباری نمائندوں سے ملاقات میں
اگست
حریدی جماعت کی نیتن یاہو سے دوری، اسرائیل میں سیاسی عدم استحکام مزید گہرا
?️ 6 نومبر 2026سچ خبریں:متحدہ توراتی یہودیت کی جانب سے غیر جانب دار مؤقف اختیار
نومبر
امریکہ میں بڑے واقعات رونما ہو رہے ہیں!؛ ٹرمپ کا دعویٰ
?️ 15 نومبر 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ ایک انتہائی
نومبر