آسٹرا زینیکا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) کوویکس کی فراہم کردہ مفت کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، 12 لاکھ 38 ہزارکوروناویکسین ڈوزز غیر ملکی ایئرلائن سےپاکستان پہنچائی گئیں، کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔

ترجمان ‏وزارت صحت کے مطابق آسٹرا زینیکا ویکسین کی پہلی کھیپ میں 12 لاکھ 48 ہزار 400 خوراکیں شامل ہیں۔ ایسٹرا زینیکا ویکسین کی پہلی کھیپ کوویکس سہولت کے تحت لائی گئی۔خیال رہے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کی تیاریاں جاری ہیں، کنسائینو ویکسین کی بڑی کھیپ رواں ماہ کے آخر تک تیار ہو جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ فیڈرل ای پی آئی کےویئرہاؤس منتقل کردی گئی ہے ، پاکستان کرونا وائرس سے متعلق عالمی اتحاد کوویکس کا رکن ملک ہے اور کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے پلانٹ میں بڑی مقدار میں کنسائینو ویکسین کی پہلی کھیپ تیار کی جا رہی ہے۔ قومی انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ پلانٹ گزشتہ ماہ اس مقصد کے لیے قائم کیا گیا تھا، خصوصی تربیت یافتہ ٹیم اس وقت منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

اسد عمر نے بتایا کہ سخت کوالٹی کنٹرول چیک کے ذریعے قومی انسٹیٹیوف آف ہیلتھ پلانٹ میں تیار کی گئی، کنسائنو ویکسین رواں ماہ کے آخر تک دستیاب ہو گی۔ کین سائنو ویکسین کی 2 کروڑ خوراکیں پاکستان میں تیار کی جائیں گی، چینی کمپنی ویکسین کی 2 کروڑ ڈوز کے لیے خام مال فراہم کرے گی تاہم آغاز میں کورونا ویکسین کی محدودخوراکیں تیار کی جائیں گی۔

مشہور خبریں۔

دفتر خارجہ کی بھارت کی جانب سے رسول خدا ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے کی شدید مذمت

🗓️ 24 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ  نے بی جے پی کے

کرم میں ادویات کی قلت سے 128بچوں سمیت 200 افراد جاں بحق ہوئے، سول سوسائٹی کا دعویٰ

🗓️ 30 دسمبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں اشیائے خورونوش اور

امریکہ کی زلنسکی کو آخری وارننگ 

🗓️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ نے یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی کو ایک آخری وارننگ

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ طلب

🗓️ 2 مئی 2023سچی خبریں:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات

فلسطینیوں کی نسل کشی پر خاموش رہنے والے کون ہیں؟اداکارہ کبری خان کی زبانی

🗓️ 22 جون 2024سچ خبریں: اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ فلسطین پر بات

جرمن معیشت کو 84 بلین ڈالر کے نقصان کی وجوہات

🗓️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ جرمنی میں مزدوروں کی

اقوام متحدہ میں نسل پرستی کے خلاف بل پاس،امریکہ کی مخالفت

🗓️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمعرات کی شام مقامی وقت

غزہ کا سیاسی حل تلاش کیا ہے ؟

🗓️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی عبوری حکومت کو مغربی امداد میں اضافے اور غزہ کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے