عمران خان کو خوش قسمتی سے نالائق اپوزیشن ملی ہے: شیخ رشید

وزیر داخلہ کی صحافی اطہر متین کے قتل کی شدید مذمت

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان بہت خوش قسمت ہیں انہیں ایک نالائق اپوزیشن ملی ہے،  واقعی میں بہت زیادہ خطرناک ثابت ہوں گے۔ قوم اپوزیشن کی سوچوں سے واقف ہے، آپ اسمبلیوں میں آکر اپنی طاقت کا اظہار کریں۔

دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ساڑھے 3 سال میں ایک بھی بل پر اپوزیشن عمران خان کو شکست نہیں دے سکی، اپوزیشن شور ڈالتی تھی کہ استعفیٰ دے دیں گے، پھر اپوزیشن عدم اعتماد سے بھی بھاگ گئی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم اپوزیشن کی سوچوں سے واقف ہے، آپ اسمبلیوں میں آکر اپنی طاقت کا اظہار کریں، آپ نے سڑکوں کا انتخاب کیا، 23 مارچ کو بھی آکر دیکھ لیں، ڈیڑھ سال بھی خوار ہوں گے۔پی ڈی ایم سربراہ کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان نے کل غیر ذمہ دارانہ بات کی، فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کو مکھی کی طرح نکال دیں گے، آپ اپنی طرف دیکھی، ہم عالم دین کا احترام کرتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی خوش قسمتی ہے کہ نالائق اپوزیشن ملی ہے، عمران خان واقعی میں بہت زیادہ خطرناک ثابت ہوگا، عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے بہت اچھے تعلقات ہیں، دونوں ایک ہی جگہ اور ایک ہی پیج پر ہیں، عمران خان کو کوئی کنفیوژن نہیں ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ صدارتی نظام اور ایمرجنسی اب تک کابینہ میں نہیں آیا، صدارتی نظام اور ایمرجنسی پر تبصرہ نہیں کروں گا۔شیخ رشید نے یہ بھی بتایا کہا کہ 3 فروری کو وزیراعظم عمران خان چین جا رہے ہیں، وزیر اعظم کا دورہ چین کامیاب ثابت ہوگا، میں عمران خان کو ایک ایماندار آدمی سمجھتا ہوں، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر تفصیلی جواب دیا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سانحہ مری پر بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مری واقعے پر ہمیں افسوس ہے، میں 2 راتیں وہاں رہا، جو کچھ ہوا گاڑی میں گیس کی وجہ سے ہوا، ہم اپنی غلطی مانتے ہیں، مشینیں وہاں کیوں کھڑی تھی کام ہونا چاہیے تھا، میں صبح 3 بجے تک کھڑا تھا، 700 گاڑیوں کو مری سے نکالا۔شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی میں نالہ لئی کے ساتھ رنگ روڈ ماں بچہ اسپتال بنے گا، میں رنگ روڈ دیکھنے جاؤں گا، باتیں کرنا آسان کام کرنا مشکل ہے۔

مشہور خبریں۔

فرحان اختر کا کورونا کی جعلی ادویات بنانے، بیچنے والوں پر برہمی کا اظہار

?️ 3 مئی 2021ممبئی(سچ خبریں)کورونا وبا کے پیش نظر جعلی ادویات اور دیگر سامان بنانے

فرانسیسی شائقین کی غزہ سے اظہارِ یکجہتی، اسٹیڈیم میں احتجاجی بینرز

?️ 25 اگست 2025فرانسیسی شائقین کی غزہ سے اظہارِ یکجہتی، اسٹیڈیم میں احتجاجی بینرز  ذرائع

صیہونی صدر کے دورۂ افریقہ کے اغراض و مقاصد

?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں:حماس نے اسحاق ہرتزوگ کے زامبیا اور کنگو کے دورے کو

اسرائیل نے 12 دنوں میں جو کھویا اس کا ایک حصہ

?️ 9 جولائی 2025سچ خبرین: صیہونی حکومت کو ایران کے خلاف جنگ سے ہونے والے

رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری عمران خان کے خوف کی وجہ سے جاری ہوئے۔

?️ 8 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم  اورنگزیب کا کہنا ہے

سیاسی بحران پر بات چیت کیلئے پی ٹی آئی نے 3 رکنی کمیٹی بنادی

?️ 16 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی جانب سے

صیہونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان شہید

?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کی شب راملہ کے شمال میں

 شام کے ابو الظهور ہوائی اڈے پر صیہونی حملے کے پس پردہ مقاصد؟

?️ 22 اگست 2026سچ خبریں:صیہونی حکومت نے شام کے صوبہ ادلب میں ابو الظهور فوجی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے