?️
نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں جہاں ایک طرف آئے دن کورونا وائرس سے ہزاروں افراد ہلاک ہو رہے ہیں اور عوام بھوک سے مر رہی ہے، کسان ملک بھر میں احتجاج کررہے ہیں وہیں دوسری طرف جنگی جنون میں پاگل انتہا پسند مودی حکومت میزائل کا تجربہ کرنے میں مصروف ہے۔
تفصیلات کے مطابق عوام کو بھوک اور کورنا کے رحم وکرم پر چھوڑ کر جنگی جنون میں مبتلا انتہا پسند مودی حکومت نے میزائل کا تجربہ کرلیا ہے۔
خبررساں اداروں کے مطابق بھارت کورونا کے باعث ہلاکتوں میں دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے اور اس ابتر صورت حال میں بھی مودی حکومت عوام کی زندگیاں بچانے کے بجانے میزائل تجربے کرنے میں مصروف ہے۔
بھارتی حکومت نے حال ہی میں ریاست اڑیسا کے ساحلی علاقے میں واقع عبدالکلام جزیرے پر اگنی میزائل سیریز کی جدید قسم اگنی پی کا تجربہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تجربے کے دوران میزائل نے 2 ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر اپنے تمام اہداف کو تباہ کردیا، بھارت 24 اور 25 جون کو 2 الگ الگ میزائل تجربات کرچکا ہے، اس طرح پیر کے روز یہ تیسرا میزائل تجربہ ہے، جس نے بھارت کے جارحانہ عزائم کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث بھارت میں 3 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جب کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 3 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے، ان حالات میں عوام سے ہمدردی کے بجائے ہتھیار سازی اور میزائل تجربات نے بھارت کے چہرے پر موجود سیاہی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔


مشہور خبریں۔
مارکو روبیو کی غزہ جنگ روکنے کا مضحکہ خیز تجویز
?️ 28 جولائی 2025مارکو روبیو کی غزہ جنگ روکنے کا مضحکہ خیز تجویز امریکی سینیٹر
جولائی
اردن، مصر اور سعودی عرب، تل ابیب کو ٹرمپ کا تحفہ:عرب دنیا کے اہم اخبارات کی سرخیاں
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں:ٹرمپ کی صیہونی ریاست سے وفاداری اور جنوبی لبنان کی بدلتی
نومبر
اسقاط حمل کے معاملے میں ٹرمپ کا یو ٹرن
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں: ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ریپبلکن اسقاط حمل کے حقوق کے
ستمبر
افغانستان میں امریکی دہشت گردی، قیام امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ
?️ 22 مارچ 2021(سچ خبریں) افغانستان میں اگر امن ہوجائے تو امریکی مفادات خطرے میں
مارچ
شامی جنگ کے 350000 سے زائد متاثرین کی شناخت ہو چکی ہے: اقوام متحدہ
?️ 25 ستمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ نے شام کی جنگ میں ہلاک ہونے والے 3
ستمبر
وینزویلا نے غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی پر رضامندی ظاہر کردی ہے:ٹرمپ
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں:امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا
فروری
یوکرین کے جنگی جرائم پر روس کا ردعمل
?️ 5 اگست 2022سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے
اگست
سام سنگ اپنا سستا ترین 5 جی فون پیش کرے گی
?️ 18 مئی 2021سیئول(سچ خبریں) جنوبی کورین کمپنی اب اپنا سب سے سستا 5 جی
مئی