?️
پولینڈ (سچ خبریں) پولینڈ کے کیتھولک چرچ میں بچوں کے جنسی استحصال کے بارے میں سنسنی خیز زنکشاف ہوا جس میں بتایا گیا ہے کہ چرچ کے 292 پادریوں نے سینکڑوں بچوں اور بچیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولینڈ کے کیتھولک چرچ نے بتایا کہ 292 پادریوں نے مبینہ طور پر 2018 سے 2020 تک 368 بچوں اور بچیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا، بچوں کے جنسی استحصال کے حوالے سے پولینڈ کے کیتھولک چرچ نے اپنی نئی رپورٹ 28 جون کو جاری کی۔
یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب ویٹیکن کی جانب جنسی تشدد کی رپورٹس اور پولینڈ کے چرچ کے رہنماؤں کی جانب سے ردعمل نہ ہونے پر تحقیقات کی جارہی ہیں، پولینڈ وہ کیتھولک ملک ہے جہاں پادریوں کو خصوصی حیثیت حاصل ہے۔
ویٹیکن کی جانب سے حال ہی میں چند پولش بشیپس اور آرچ بشیپس کو غفلت برتنے پر سزائیں دی گئی ہیں اور انہیں چرچ میں داخلے اور تقریبات کے انتظام سے روک دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ کراکوف کے ریٹائر آرچ بشیپ کارڈینئل اسٹینسلا ڈزیسویز کی جانب سے غفلت برتنے کی رپورٹس پر بھی تحقیقات کی جارہی ہیں جو سابق پوپ سینٹ پال دوئم کے ذاتی سیکریٹری بھی تھے۔
ایک آن لائن کانفرنس کے دوران پولینڈ کے کیتھولک چرچ کے سربراہ آرچ بشیپ ووجیسک پولاک نے متاثرین سے اپنی معافی کا اعادہ کیا اور ان سے معاف کرنے کی درخواست کی۔
بچوں پر جنسی تشدد کے کیسز کی روک تھام اور اس کی نشاندہی کرنے والی ٹیم کے سربراہ پادری ایڈم زیک نے شعور اجاگر کرنے اور اس کی روک تھام کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ حالیہ رپورٹس کے اعدادوشمار تاحال بہت زیادہ ہیں۔
چرچ کی 1990 سے 2018 کے عرصے کی پہلی رپورٹ میں 382 پادریوں کے کیسز کا ذکر کیا گیا تھا جن کی جانب سے مبینہ طور پر 625 بچوں کا جنسی استحصال کیا گیا، ان میں سے 42 پادریوں کے نام نئی رپورٹ میں دوبارہ درج کیے گئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعلٰی سندھ کا انتباہ، وفاق نے تجاویز نہ مانیں تو خود فیصلے کریں گے
?️ 2 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے متعلق
اپریل
اندازے کے مطابق 50,000 اسرائیلی فوجی معذور ہیں۔ 2028 تک نیتن یاہو کی جنگ کو بھڑکانے والی پالیسیوں کے یادگار
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوجی اداروں کے تحقیقی جائزوں سے پتہ چلتا ہے
جولائی
سی این این: یوکرین کی جنگ اب ٹرمپ کی جنگ ہے
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فعال طور پر یوکرین میں
اگست
ڈونلڈ ٹرمپ اپنے فیصلوں سے بنجمن نیتن یاہو کی مسلسل تذلیل کیوں کرتے ہیں؟
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: غزہ جنگ سمیت علاقائی پیش رفتوں کے بارے میں ٹرمپ
مئی
امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کے جنگی اختیارات کی محدودیت کی قرارداد کو منظوری دے
?️ 20 مئی 2026سچ خبریں: امریکی سینیٹ نے بدھ کی صبح 50 ووٹوں کے مقابلے
مئی
مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فورسز نے2024میں 101کشمیری شہید ،3ہزار4سو92افراد گرفتار کیے
?️ 1 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جنوری
چوہدری شجاعت کی پرویز الہٰی کو منانے کی ایک اور کوشش
?️ 3 جولائی 2023لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے
جولائی
ایران کے ساتھ جنگ کے بارے میں امریکی عوام کی اکثریت کی رائے؛ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ
?️ 19 مئی 2026سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق زیادہ تر امریکی
مئی