?️
اسلام آباد (سچ خبریں) کوویکس کی فراہم کردہ مفت کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، 12 لاکھ 38 ہزارکوروناویکسین ڈوزز غیر ملکی ایئرلائن سےپاکستان پہنچائی گئیں، کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق آسٹرا زینیکا ویکسین کی پہلی کھیپ میں 12 لاکھ 48 ہزار 400 خوراکیں شامل ہیں۔ ایسٹرا زینیکا ویکسین کی پہلی کھیپ کوویکس سہولت کے تحت لائی گئی۔خیال رہے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کی تیاریاں جاری ہیں، کنسائینو ویکسین کی بڑی کھیپ رواں ماہ کے آخر تک تیار ہو جائے گی۔
ذرائع کے مطابق کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ فیڈرل ای پی آئی کےویئرہاؤس منتقل کردی گئی ہے ، پاکستان کرونا وائرس سے متعلق عالمی اتحاد کوویکس کا رکن ملک ہے اور کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے پلانٹ میں بڑی مقدار میں کنسائینو ویکسین کی پہلی کھیپ تیار کی جا رہی ہے۔ قومی انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ پلانٹ گزشتہ ماہ اس مقصد کے لیے قائم کیا گیا تھا، خصوصی تربیت یافتہ ٹیم اس وقت منصوبے پر کام کر رہی ہے۔
اسد عمر نے بتایا کہ سخت کوالٹی کنٹرول چیک کے ذریعے قومی انسٹیٹیوف آف ہیلتھ پلانٹ میں تیار کی گئی، کنسائنو ویکسین رواں ماہ کے آخر تک دستیاب ہو گی۔ کین سائنو ویکسین کی 2 کروڑ خوراکیں پاکستان میں تیار کی جائیں گی، چینی کمپنی ویکسین کی 2 کروڑ ڈوز کے لیے خام مال فراہم کرے گی تاہم آغاز میں کورونا ویکسین کی محدودخوراکیں تیار کی جائیں گی۔


مشہور خبریں۔
10 مارچ معاہدے کے مستقبل پر ابہام
?️ 2 جنوری 2026سچ خبریں: مظلوم عبدی اور شمال مشرقی سوریا کی مذاکراتی ٹیم کے دمشق
گریٹر اسرائیل کا نظریہ عرب ممالک کے لئے بہت بڑا خطرہ
?️ 17 اگست 2025گریٹر اسرائیل کا نظریہ عرب ممالک کے لئے بہت بڑا خطرہ صیہونی
اگست
اسرائیل نے غزہ جنگ میں پرانے ٹینکوں کا دوبارہ استعمال کیوں کیا؟
?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:عبرانی اخبار Haaretz کے ہتھیاروں کے امور کے تجزیہ کار Odid
نومبر
چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر مملکت کے امور انجام دیں گے
?️ 9 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت کے متحدہ عرب امارات روانہ ہونے
اکتوبر
امریکہ نے ایک بار پھر عراق کو پابندیوں کی دھمکی دی
?️ 19 فروری 2026 سچ خبریں: عراق کی وزارت خارجہ نے واشنگٹن کی جانب سے
فروری
ٹرمپ ایران کے جال میں پھنس گئے ہیں:برطانوی اخبار
?️ 4 مئی 2026سچ خبریں:برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ
مئی
عرب حکمرانوں کی گہری نیند
?️ 10 جون 2026سچ خبریں:آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد عالمی معیشت، توانائی، طبی شعبے
جون
طالبان کا سویلینز کی ہلاکتوں کا پروپیگنڈا جھوٹ، پاکستان کی افغانی عوام سے لڑائی نہیں۔ ترجمان پاک فوج
?️ 18 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل
مارچ