بھارت غیر قانونی اقدامات سے تنازعہ کشمیر کی بین الاقوامی حیثیت ہرگز متاثر نہیں کرسکتا، حریت کانفرنس

?️

سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک تنازعہ ہے اور بھارت اپنے غیر قانونی اقدامات کے ذریعے اسکی بین الاقومی حیثیت ہرگز متاثر نہیں کرسکتا ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن تنازعہ کشمیر کے حل سے جڑا ہوا ہے، یہ تنازعہ اب تک حل نہ ہونے کیوجہ سے نہ صرف کشمیری مسلسل مشکلات کا شکار ہیں بلکہ پورے خطے کو متوار ایک غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔ انہوں نے افسوس کااظہار کیا کہ مسئلے کے حل میں بنیادی رکاوٹ بھارت کا غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل او ر ہٹ دھرمی ہیں۔

ترجمان حریت کانفرنس  نے بھارتی حکومت اور مقبوضہ علاقے کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ناروا اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اورگھروں پر چھاپوں کی کاروائیوں کے ذریعے مسلسل نشانہ بنایاجا رہا ہے۔انہوںنے تحریک آزادی کیساتھ وابستگی کی پاداش میں کشمیریوںکی جائیدادوں کی مسلسل ضبطی اور ملازمین کی برطرفی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو معاشی طور پر مفلوک الحال اوراپنے ہی وطن میں اجنبی بنانے پر تلا ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں میں تیزی لائی ہے ، ان کاروائیوں کے دوران خواتین، بچوں اور معمر افراد سمیت لوگوں کو ٹھٹھرتی ہوئی سردی میں گھنٹوں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبو ر کیا جاتا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کی ان تمام ظالمانہ کارروائیوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلندہیں اور وہ شہداءکے مقدس مشن کو ہرقیمت پر اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔

مشہور خبریں۔

255 امریکی یہودی تاجروں کی جانب سے اسرائیل سے اپنے فنڈز واپس لینے کی دھمکی

?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:چینل 12 کے مطابق 255 امریکی یہودی سرمایہ دار جنہوں نے

پاکستانی طلبہ کا تیار کردہ سیٹلائٹ ٹول ’جیو جیما‘ گوگل مقابلے میں بازی لے گیا

?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی

طوفان الاقصی کو ایک سال ہوگیا؛ کس نے کیا پایا کس نے کیا کھویا؟

?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں:طوفان الاقصی کے بعد گزشتہ ایک سال میں صہیونی ریاست کو

گوانتاناموبے سے 2 پاکستانی قیدی ملک منتقل

?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:پاکستانی خبر رساں ذرائع نے امریکی وزارت دفاع کے حوالے سے

کیا ترکی لبنان میں سعودی عرب کی کمی کو پوراکرنے کی کوشش کر رہا ہے؟

?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:لبنان کے سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں کے درمیان بحران

انتخابات ہائی چیک کرنے والوں کو جمہوریت پر دھبہ قرار دیا: عمران خان

?️ 22 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں} سینیٹ انتخابات کے متعلق وزیر اعظم عمران خان نے

یوکرینی صدر کے توہمات پر روس کا ردعمل

?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ نے زلنسکی کے دعوے کو توہمات بیمارگونه

ٹیکس فراڈ قوانین میں ترامیم کر دیں، 5 کروڑسے کم فراڈ پر گرفتاری نہیں کی جائیگی، چیئرمین ایف بی آر

?️ 17 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کاکہنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے