آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹکام کمانڈرکی ملاقات

🗓️

راولپنڈی: (سچ خبریں)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے کمانڈر یونائیٹڈ اسٹیٹس سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سینٹکام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے آرمی جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق امریکی جنرل نے جی ایچ کیو کے دورے کے دوران یادگار شہدا پر پھول چڑھائے، اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے دورہ جی ایچ کیو کے دوران کمانڈر سینٹکام نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس کے بعد وفود کی سطح پر میٹنگ ہوئی۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی استحکام، سلامتی صورتحال، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بالخصوص دوطرفہ عسکری تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے دورے کے دوران سینٹکام کمانڈر جنرل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا، انہوں نے سیلاب متاثرین کی امداد، بحالی کے کاموں اور علاقائی امن کے لیے تعاون کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق امریکی وفد آج طورخم بارڈر کا دورہ بھی کرے گا، دورہ سرحد کے دوران سینٹکام کمانڈر جنرل کو انسداد دہشت گردی اور پاک افغان سرحد پر بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

شام میں ایک بار پھر امریکہ کی شامت

🗓️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے شام کے علاقے التنف میں واقع امریکی

کیا غزہ میں امداد داخل ہو رہی ہے؟

🗓️ 11 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے بورڈ آف بارڈرز اینڈ کراسنگ کے

آئی ایم ایف کا شہباز حکومت سے ایک اور مطالبہ

🗓️ 14 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) آئی ایم ایف نے شہباز حکومت کے سامنے ایک اور

بھارت جموں وکشمیرپراپنے فوجی قبضے کو برقرار رکھنے کے لیے انتخابات کا ڈرامہ رچا رہا ہے

🗓️ 26 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر

یوکرین آذربائیجانی گیس کو یورپ تک پہنچانے کا خواہاں

🗓️ 8 فروری 2025سچ خبریں: انٹرفیکس نے یوکرائنی وزارت خارجہ کے ترجمان جارجی تیکھی کے

صہیونی پولیس کی آباد کاروں کی جاسوسی تنازعہ کا باعث بنی

🗓️ 19 جنوری 2022سچ خبریں: صہیونی بستیوں کے خلاف اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاسوسی کے

طالبان کو حکومت بنانے کے لئے وقت چاہیے

🗓️ 17 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے