?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سندھ کے پراسیکیوٹر جنرل فیض ایچ شاہ نے سندھ ہائیکورٹ کو بتایا ہے کہ سینئر فوجی حکام سے متعلق متنازع ٹوئٹس پر 27 نومبر سے گرفتار پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
مسلح افواج کے خلاف متنازع ٹوئٹ کرنے، بغاوت پر اکسانے کے مقدمات میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سینیٹر اعظم سواتی کو 27 نومبر کو اسلام آباد میں ان کے فارم ہاؤس سے گرفتار کیا تھا۔
بعد ازاں افواج پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز اور متنازع بیانات پر اعظم سواتی کے خلاف سندھ اور بلوچستان میں بھی متعدد مقدمات درج کیے گئے تھے۔
انہیں 2 دسمبر کو اسلام آباد سے بلوچستان پولیس نے تحویل میں لے لیا تھا اور اس کے ایک ہفتے بعد سندھ پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔
رواں ہفتے سندھ ہائی کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ان کی مزید مقدمات میں گرفتاری روک دی تھی، ان میں مٹھی، نواب شاہ، حیدرآباد اور کراچی میں درج مقدمات شامل تھے۔
عدالت عالیہ نے یہ ہدایات پی ٹی آئی سینیٹر کے صاحبزادے عثمان سواتی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کے دوران جاری کی تھیں، جبکہ درخواست میں پی ٹی آئی رہنما کے خلاف الزامات کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔
سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا اور جسٹس ارشد حسین خان پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے آج درخواست کی سماعت کی۔
پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے بینچ کو بتایا کہ اعظم سواتی کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے اور سندھ میں ان کے خلاف درج تمام مقدمات کو ’سی کلاس‘ قرار دے کر ناقابل گرفتاری جرم کے کیس کے طور پر نمٹایا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ’سی کلاس‘ قرار دیے جانے کے بعد تمام ایف آئی آرز اب غیر مؤثر ہو جائیں گی۔
پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے مزید کہا کہ مقدمات عام شہریوں کی شکایات پر درج کیے گئے اور حکام قانون کے مطابق ان کے بیانات ریکارڈ کرنے کے پابند ہیں۔
درخواست پر مختصر تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے عدالت عالیہ نے کہا کہ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ اعظم سواتی کے خلاف کئی مقدمات درج کیے گئے ہیں، اسی نوعیت کے مقدمات اسلام آباد میں بھی درج کیے گیے ہیں۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ایک واقعے کی کئی ایف آئی آرز درج کرنے سے روک رکھا ہے، ہم نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور آئی جی سندھ سے پوچھا کہ کیا سندھ اور اسلام آباد میں درج مقدمات کی نوعیت مختلف ہے، آئی جی سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے کہا کہ سندھ اور اسلام آباد کے مقدمات ایک ہی نوعیت کے ہیں۔
عدالتی حکم کے مطابق کہ آئی جی سندھ نے بتایا کہ اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کی نوعیت کی تمام ایف آئی آرز سی کلاس کردی گئی ہیں، درخواست گزار کے وکیل نے آئی جی سندھ کے اس بیان پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ عدالت نے عثمان سواتی کی جانب سے دائر درخواستیں نمٹا دیں۔
ادھر پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جہاں جاتے ہیں لوگ ہم سے افسوس کرتے ہیں اور کہتے ہیں یہ ملک میں کیا ہو رہا ہے، ہمیں امید ہے ہمیں ضرور انصاف ملے گا اور اگلے وزیر اعظم پھر عمران خان ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کو پھرتیوں کا ایوارڈ ملنا چاہیے، اسی طرح غریب کی آواز پر بھی کاش ایف آئی آرز کٹیں، سندھ میں ڈاکوؤں کا راج ہے اور جب تک زرداری سے جان نہیں چھوٹے گی ایسا ہی رہے گا۔


مشہور خبریں۔
خطے سے امریکیوں کو نکالنے کا معما کیسے مکمل ہوگا؟
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:ایک ممتاز عرب تجزیہ کار نے خطے کی حالیہ صورتحال بالخصوص
مارچ
لبنان کی سرحد پر صیہونی جاسوس خواتین یونٹ کا کیا کردار ہے؟
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں: اتوار کے روز ایک صہیونی اخبار نے جاسوسی اور فوجی
نومبر
امریکی طلباء کے نام آیت اللہ خامنہ ای کے خط کا جائزہ
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: فلسطین کے مسئلے پر امام خمینی اور آیت اللہ خامنہ
جون
پاکستان کی جوابی کارروائی، 5 بھارتی طیارے مار گرائے، بریگیڈ ہیڈکوارٹرز تباہ
?️ 7 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) بھارت نے 6 مقامات پر میزائل حملے کیے جس
مئی
حج کے موسم میں فلسطین کی حمایت کا فقدان
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: پاکستان کے سابق نائب وزیر خارجہ کے قائم مقام نے
جون
لاہور میں بدترین فضائی آلودگی پر پنجاب حکومت کا بھارت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ
?️ 4 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے لاہور میں اسموگ کی ابتر صورتحال
نومبر
پاکستان کسی کیمپ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا: وزیر اعظم
?️ 22 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان
فروری
پڑھائی کے دوران موبائل استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟
?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ نے تعلیمی اداروں میں اسمارٹ فون کے استعمال
جولائی