?️
اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت کے حوالے سے شدید خطرات کا شکار ممالک کی فہرست میں قرار دینے پر پاکستان پر شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پا کستان کو اس فہرست کا حصہ بنانے کا فیصلہ حقائق پر مبنی نہیں ہے۔
پیر کو اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں زاہد حفیظ چوہدری نے امید ظاہر کی کہ برطانیہ زمینی حقائق کی روشنی میں اپنے قواعد و ضوابط کا جائزہ لے گا اور سیاسی بنیادوں پر اٹھائے گئے اس طرح کے غلط اقدامات سے باز رہے گا۔
مزید پڑھیں: دہشت گردی کی مالی معاونت: ذکی الرحمٰن لکھوی کو مجموعی طور پر 15سال قید کی سزا
واضح رہے کہ ایک دن قبل ہی برطانیہ نے اپنے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت (ترمیمی) کے حوالے سے خطرناک ترین ممالک کے ضابطے 2021 کے تحت پاکستان کو شیڈول 3 زیڈ اے میں شامل(انتہائی خطرات کے حامل) 21 ممالک کی فہرست میں شامل کیا تھا۔
برطانیہ کے اس اقدام کے جواب میں زاہد حفیظ چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے پاس ایک مضبوط انسداد منی لانڈرنگ/ دہشت گردی کی مالی اعانت کے انسداد کا قانون موجود ہے۔
انہوں نے بیان میں مزید کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت کے انسداد کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر قانون سازی، ادارہ جاتی اصلاحات اور انتظامی اقدامات کے ذریعے غیرمعمولی اقدامات کیے ہیں۔
ان اقدامات کے بارے میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کو آگاہ کیا اور یورپی یونین کے بھی علم میں لائے جس نے پاکستان کی اس سلسلے میں کارکردگی کو سراہا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے 27 میں سے 24 نکات پر عملدرآمد کے ساتھ اس پر مکمل طور پر عملدرآمد کے قریب ہے جو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد کے حوالے سے پاکستان کے عزم اور ٹھوس اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
یاد رہے کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی اعانت کے انسداد کے سلسلے میں بروقت اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے پاکستان جون 2018 سے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل ہے۔
رواں سال کے اوائل میں فروری میں منعقدہ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں مشاہدہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اسلام آباد نے اس سلسلے میں ‘نمایاں پیشرفت’ کی تھی البتہ دہشت گردی کی مالی اعانت کے طریقہ کار میں کچھ ‘سنگین خامیاں’ اب بھی باقی ہیں۔
اسی دوران ایف اے ٹی ایف کے صدر ڈاکٹر مارکس پلئیر نے کہا تھا کہ پاکستان سے جن 27 میں سے 24 نکات پر عملدرآمد کے سلسلے میں اتفاق ہوا ہے، پاکستان نے اس کی تعمیل کی ہے


مشہور خبریں۔
غزہ کی پٹی پر ہونے والے غیر انسانی حملے
?️ 19 فروری 2024سچ خبریں:آئرلینڈ کے وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے کہا کہ غزہ کی
فروری
امریکہ نے اپنی غیر ملکی امداد کی پالیسی کو ازسرنو ترتیب دیا ہے
?️ 12 نومبر 2025 امریکہ نے اپنی غیر ملکی امداد کی پالیسی کو ازسرنو ترتیب
نومبر
کیا السنور اسرائیل کو غزہ سے نکالنے کی طاقت رکھتا ہے؟
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں غاصبانہ جنگ کے جاری رہنے اور صیہونی قیدیوں کی
مئی
معاشرے میں رواداری کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے: وزیراعلیٰ
?️ 16 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ
نومبر
صدر مملکت کا بینک الفلاح کو فراڈ سے متاثرہ شہریوں کو 19 لاکھ روپے واپس کرنے کا حکم
?️ 22 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینک الفلاح کو
اپریل
یمن کے واشنگٹن اور تل ابیب کے لیے چند پیغامات
?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: یمن، جو لبنان کی حزب اللہ کے بعد مزاحمت کے
دسمبر
ترک شہری کی فلسطین میں ہلاکت ؛ ترکی کے صدر کا ردعمل
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے فلسطین میں ایک
ستمبر
"بوسنیا کے قصاب” کے نام سے مشہور ملاڈک نے جیل سے رہائی کی درخواست کی ہے
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: بوسنیائی سرب فوجی کمانڈر "راتکو ملادک” جسے 2017 میں نسل
جون