?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے پی ٹی آئی کے جلسے کو فلاپ ترین قرار دے دیا۔
خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں امیر مقام کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بھی جلسے کا بائیکاٹ کر دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کی تحریک میں عبرتناک ناکامی کی طرح خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی والے جلسہ کرنے میں بھی ناکام ہوگئے ہیں ، کہا تھا کہ پی ٹی آئی اب صرف تاریخ دے گی، تحریک نہیں چلا سکے گی۔
وفاقی وزیر امور کشمیر کا کہنا تھا کہ بھارت کے ’آپریشن سندور‘ کی طرح پی ٹی آئی کا ’ آپریشن فساد‘ بھی راکھ بن چکا ہے، پی ٹی آئی کے لیڈر بانی کی رہائی کے بجائے اپنے اقتدار کی جنگ میں مصروف ہیں، فساد اور ملک دشمنی کی سوچ کو عوام نے اپنے اتحاد سے دفن کر دیا ہے۔
امیر مقام نے کہا کہ سیلاب کے دوران خیبر پختونخوا کے عوام کو بھول جانے والوں نے اربوں روپے ناکام جلسے پر لگا دیے، پی ٹی آئی کی حکومت کی طرح اس کے جلسے بھی ناکام ہی رہیں گے، وزیراعظم شہباز شریف کی ملک اور بیرون ملک کامیابیوں سے پی ٹی آئی کارکنان اور پاکستان کے دشمنوں کی تمام سازشیں ناکام ہو گئی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت صوبے میں امن وامان کی ذمہ داری پوری کرنے کے بجائے جلسہ جلسہ کھیلنے میں مصروف ہے
وفاقی وزیر امور کشمیر نے کہا کہ بے حس پی ٹی آئی حکومت کو عوام کے جان و مال کی حفاظت کی پرواہ نہیں، نہ ہی دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہونے والے بہادر بیٹوں کا احساس ہے اسی لئے پورے صوبے کے عوام نے پی ٹی آئی کے جلسے میں کوئی دلچسپی نہیں لی۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے خلاف نئی صیہونی جارحیت
?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی قابض حکومت نے ایک بار پھر غزہ کے خلاف
مارچ
سعودی عرب میں ترک اسکولوں کا دوبارہ آغاز
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:حالیہ مہینوں میں ریاض اور انقرہ کے اعلیٰ حکام کی ملاقاتوں
اگست
یمنی قوم کو درپیش ہر مشکل کا سبب امریکہ ہے:الحوثی
?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ایک ممبر نے کہا کہ سعودی
فروری
کیا ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات معمول پر آنے والے ہیں؟
?️ 30 مئی 2022گزشتہ دنوں عبرانی اور عرب میڈیا نے خبریں شائع کیں کہ صیہونی
مئی
بین الاقوامی علما تنظیم کے سربراہ کی سید حسن نصراللہ سے ملاقات
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:مزاحمتی تحریک کی حامی بین الاقوامی علما تنظیم کے سربراہ شیخ
ستمبر
امریکا: ٹرمپ کے بٹ کوائن ریزرو کو ’ڈیجیٹل فورٹ ناکس‘ کا نام دے دیا گیا
?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: اگرچہ امریکا میں ’اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو‘ کی تشکیل صدر
مارچ
بشار الاسد کے دورۂ مسقط کے پیغامات
?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات اور اردن کے وزرائے خارجہ کی میزبانی کے
مارچ
امریکہ کا یورپی ممالک سے ایران کے خلاف Snapback Mechanism نافذ کرنے کا مطالبہ
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے یورپی اتحادیوں سے
اپریل