?️
نیویارک: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ تعمیری شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مختلف اہداف اور وعدے پورا کرنے کے لیے مسلسل پیش رفت کر رہا ہے، حالیہ سیلاب کے ملکی معیشت پر اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کیا جانا چاہیئے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کے دوران کیا جہاں وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ تعمیری شراکت کو سراہا جو منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی قیادت میں مزید مضبوط ہوئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے مختلف اقدامات کے ذریعے عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پاکستان کی بروقت حمایت کا اعتراف کیا جس میں مالی سال 2024ء میں 3 ارب ڈالر کا سٹینڈ بائی ارینجمنٹ، اس کے بعد 7 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت اور 1.4 ارب ڈالر کی ریزلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی ( آر ایس ایف ) شامل ہیں اور کہا کہ پختہ عزم کے ساتھ کی جانے والی پائیدار اصلاحات کی بدولت پاکستان کی معیشت میں استحکام کے مثبت آثار ہیں اور اب معیشت بحالی کی طرف تیزی سے گامزن ہے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے اس سلسلے میں عالمی مالیاتی فنڈ کے تعاون کو سراہا جو حکومت کی معاشی اصلاحات کی کوششوں میں رہنمائی کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مختلف اہداف اور وعدوں کو پورا کرنے کی طرف مسلسل پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت پر حالیہ سیلاب کے اثرات کو عالمی مالیاتی فنڈ کے جائزے میں شامل کیا جانا چاہیئے۔
بتایا جارہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے ہمدردی کا اظہار کیا، انہوں نے بحالی کے موثر اقدامات کے لیے نقصانات کے تخمینے کی اہمیت کو اجاگر کیا، آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے مضبوط میکرو اکنامک پالیسیوں پر عمل کرنے کے لیے وزیر اعظم کے عزم کی تعریف کی اور عالمی مالیاتی فنڈ کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا کیوں کہ پاکستان پائیدار طویل المدتی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقتصادی اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔


مشہور خبریں۔
ہم دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات چاہتے ہیں:طالبان رہنما
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:طالبان رہنما نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے ایک پیغام
جولائی
میں ایک آمر ہو سکتا ہوں لیکن بیوقوف نہیں: ٹرمپ
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی بی این نیوز کو
مئی
جرمن حکومت کی انتہا پسندی، حماس کے پرچم پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا
?️ 22 جون 2021برلن (سچ خبریں) جرمن حکومت نے انتہا پسندی اور یہود نوازی کا
جون
الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی سے جواب طلبی کا فیصلہ کیا
?️ 17 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کی زیرصدارت
ستمبر
صدر مملکت نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینئر ترین جج ڈکلیئر کر دیا
?️ 29 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس سرفراز
جون
وزیراعظم کے دورۂ سکھر کے دوران سیکڑوں افراد کے خلاف ‘دہشت گردی’ کے مقدمات درج
?️ 28 اگست 2022سکھر: (سچ خبریں) سکھر پولیس نے 100 سے زائد نامعلوم افراد کے
اگست
جنوبی کوریا نے جدید ترین جنگی طیارہ متعارف کرا دیا
?️ 11 اپریل 2021سیؤل(سچ خبریں) جنوبی کوریا نے مقامی سطح پر تیار ہونے والا جدید
اپریل
عمران خان نے پیغام دیا، بجٹ کی منظوری میری طرف سے ہوگی. علی امین گنڈا پور
?️ 18 جون 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ
جون