ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 0.6 فیصد تک گرنے کا انتباہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک  نے موجودہ سیاسی بحران، سیلاب سے پیدا ہونے والے معاشی نقصانات، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور اندرون ملک سخت معاشی پالیسیوں اور بیرونی دباؤ کی وجہ سے پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 0.6 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے جو گزشتہ مالی سال 6 فیصد تھی۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک  کی جانب سے جاری سالانہ آؤٹ لک رپورٹ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی پر قابو پانے، ادائیگی کے توازن کے چیلنجز سے نمٹنے اور عالمی مالیاتی فنڈ پروگرام سمیت دیگر ذرائع سے جلد از جلد مالیاتی تعاون کا سلسلہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیرونی مالیاتی خلا کو پر کرنے کے لیے حکومت کو مالیاتی ذرائع کی بھی نشاندہی کرنی چاہیے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے معاشی منظرنامے اور آئی ایم ایف پروگرام کے نفاذ کو شدید خطرات درپیش ہیں جن کا اندرونی اور بیرونی چیلنجز کی وجہ سے منفی جھکاؤ ہے۔

رپورٹ کے مطابق موجودہ مالی سال میں میکرو اکنامک حالات سنگین صورت اختیار کرگئے ہیں اور پاکستان شدید خطرات سے دوچار ہے کیونکہ غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر انتہائی کم ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ معاشی صورتحال انتہائی کمزور دکھائی دے رہا ہے، سست عالمی نمو اور یوکرین پر روسی حملے کی وجہ سے توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں عالمی سطح پر مزید اضافے کے سبب بھی خطرات درپیش ہیں۔

سیلاب کی تباہ کاریوں کے سبب 15 ارب ڈالر کے نقصان اور 15 ارب 20 کروڑ ڈالر کے معاشی نقصانات کی بحالی کے لیے ساڑھے 16 ارب ڈالر کی لاگت درکار ہے، اس طرح کے تباہ کن دھچکوں کے خدشات بڑھتے جارہے ہیں اور اسی طرح ان کے اثرات پاکستانی عوام، ان کے ذریعہ معاش، ماحولیاتی نظام اور معیشت پر غربت اور آبی وسائل سمیت دیگر وسائل پر تنازعات کی صورت میں پڑتے ہیں۔

رپورٹ میں رواں مالی سال اوسط مہنگائی کی شرح 27.5 فیصد جبکہ آئندہ برس 15 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جو صارفین کی قوت خرید پر اثرانداز ہوگی اور ملکی سطح پر طلب میں کمی کا سبب بنے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی بینک نے پاکستان کی رواں سال کی شرح نمو کی پیش گوئی بہت زیادہ کم کرتے ہوئے کہا تھا کہ سخت مالی حالات اور محدود مالیاتی گنجائش کی وجہ سے ملک کی معاشی ترقی کے امکانات کمزور ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی خبر کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ورلڈ بینک اب توقع کرتا ہے کہ پاکستان کی معیشت رواں سال میں 0.4 فیصد بڑھے گی جب کہ اکتوبر میں اس نے پیش گوئی کی تھی کہ جی ڈی پی 2 فیصد کی شرح سے بڑھے گی۔

مشہور خبریں۔

صارفین سے جولائی میں استعمال شدہ بجلی پر 2.07 روپے فی یونٹ اضافی وصول کرنے کی درخواست

?️ 23 اگست 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) یکم جولائی سے یکساں ٹیرف میں 26 فیصد

احد رضا میر کی تعلقات کی افواہوں پر وضاحت

?️ 21 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکار احد رضا میر نے اپنے اور اداکارہ

واٹس ایپ کا نیا فیچر، اب صارفین پیغامات کا اپنی پسندیدہ زبان میں ترجمہ کرسکیں گے

?️ 25 ستمبر 2025 سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے

غزہ کی تعمیرِ نو کے اخراجات میں شرکت سے صہیونی حکومت کا انکار

?️ 22 فروری 2026غزہ کی تعمیرِ نو کے اخراجات میںشرکت سے صہیونی حکومت کا انکار

چین سے کورونا ‏ویکسین کی چوتھی کھیپ 30 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گی

?️ 25 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)چین سےکوروناویکسین کی چوتھی کھیپ جمعرات کو پاکستان پہنچنے کی

غزہ کی جنگ سے اسرائیلی فوج میں قیادت کا بحران

?️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: فارن پالیسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے رفح میں

خلیج فارس میں چین کا سست اور مستحکم اثر و رسوخ

?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:خلیج فارس ایک ایسا خطہ ہے جو مختلف سیاسی، اقتصادی اور

غزہ سے یوکرین تک بائیڈن کی ناکام حکمت عملی

?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: اگرچہ امریکہ نے عراق سے انخلاء اور چین کے ساتھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے