?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان کا پیغام ہے ڈائیلاگ اور ڈپلومیسی کے ذریعے خطے میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں، انشاء اللہ امن کا پیغام جیت جائے گا، مودی کا جنگ اور نفرت کا پیغام ہار جائے گا، برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران سے ملاقات کے بعد بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن کے موقف کی سب حمایت کرتے ہیں۔
جنگ کی حمایت کوئی نہیں کر سکتا۔پاکستان اور بھارت کے عوام امن چاہتے ہیں، ہم نفرت اور تقسیم کے بیانیے کو دفن کر دیں گے۔ اس دنیا میں کوئی جگہ نہیں جہاں میں گیا ہوں اور مجھے کہا ہوکہ جنگ چاہیے صرف ایک ملک بھارت اور مودی جی کہتا ہے کہ مجھے جنگ چاہیے جو امن کیلئے آواز اٹھاتے ہیں وہ کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ نفرت، تقسیم اور لڑائی کی باتیں دفن کردیں گے۔
ہم مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں ماضی کی طرف نہیں، ہمارے خطے میں امن سب کے حق میں ہے۔ امن کیلئے آواز اٹھانے والے ہی کامیاب ہونگے۔ بھارت سے غیر مشروط اور جامع مذاکرات چاہتے ہیں۔ مسائل کا حل جنگ سے نہیں مذاکرات سے ہے۔ مسئلہ کشمیر اب بھی حل طلب ہے۔برطانوی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی پانی بند کرنے کی دھمکی جنگ کے مترادف ہے۔
گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی ارکان پارلیمان نے تفصیل سے پاکستان کا موقف سنا۔ جن برطانوی ارکان سے ملاقاتیں کیں وہ سب امن پسند ہیں، برطانیہ کے بھارت اور پاکستان کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں۔ کشمیر کا مسئلہ تقسیم کا غیرمکمل ایجنڈا ہے۔ معاشی، سماجی، سیاسی، سفارتی ہر سطح پر امن کا مقدمہ تگڑا ہے۔ بھارت کا جنگ کا مقدمہ جھوٹ، نفرت اور عوام کو تقسیم کرنے پرمبنی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ برطانیہ بھارت سے تجارتی ڈیل کا فائدہ اٹھانا چاہتا ہے تو اسے جنگ سے روکنا ہو گا اگر پاکستان اور بھارت تجارت کر رہے ہوں گے تو برطانیہ کو بھی فائدہ ہو گا۔بلاول بھٹو کی قیادت میں سفارتی وفد نے برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری ہیمش فالکنر سے بھی ملاقات کی، بھارتی فوجی اشتعال انگیزیوں کے تناظر میں خطے میں بڑھتی کشیدگی پر گفتگو کی گئی۔


مشہور خبریں۔
عراق کے بعض علاقوں سے امریکی انخلاء کا اعلان ایک دھوکہ
?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: عراقی سیاسی تجزیہ کار ریاض الوحیلی نے کہا ہے کہ
اگست
امریکہ یمن کی فوجی طاقت کو کمزور نہیں کر سکتا:انصاراللہ
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے
اپریل
اسٹار لنک یوکرینی فوج کی ریڑھ کی ہڈی ہے: ایلون مسک
?️ 10 مارچ 2025 سچ خبریں:معروف امریکی ارب پتی اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون
مارچ
کیا افغانستان کے مستقبل میں خواتین کی شرکت ہوگی؟
?️ 13 دسمبر 2024سچ خبریں: افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی
دسمبر
اسلام آباد: اساتذہ کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج
?️ 23 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے
دسمبر
China To Build Indonesia’s Longest Bridge In North Kalimantan
?️ 8 ستمبر 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
ستمبر
شام میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: مغربی ایشیا میں امریکی دہشت گردی کی کمان نے شمال
اکتوبر
بھارت پاک کشیدگی کے درمیان ایرانی وزیر خارجہ پاکستان میں
?️ 5 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جنوبی ایشیا کی موجودہ صورت حال اور ایران
مئی