بھارت نے فیٹف فورم کو سیاسی کرنے کی کوشش کی ہے:  وزیر خارجہ

ملکی مفاد کے پیش نظر امریکا کو اڈے دینے سے انکار کیا:وزیر خارجہ

?️

ملتان (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے فیٹف فورم کو سیاسی کرنے کی کوشش کی ہے اب  فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ٹیکنیکل فورم ہے یا سیاسی فورم ہے، اگرفیٹف ٹیکنیکل فورم ہے تو ہمیں وائٹ لِسٹ میں ہونا چاہیے تھا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ فیٹف نے کہا کہ 27 نکات پر عمل کریں تو وائٹ لسٹ میں جائیں گے، ہم27 میں سے 26 نکات پر مکمل عمل کر چکے ہیں، پاکستان نے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خلاف جو اقداما ت کیے ہیں، اس کے بعد کوئی جواز نہیں کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فیٹف کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ٹیکنیکل فورم ہے یا سیاسی فورم ہے؟ اگر فیٹف ٹیکنیکل فورم ہے تو ہمیں وائٹ لسٹ میں ہونا چاہیے تھا، بھارت نے اس فورم کو سیاسی کرنے کی کوشش کی ہے اور کچھ قوتیں سمجھتی ہیں کہ پاکستان پر مسلسل تلوار لٹکتی رہنے سے ان کے مقاصد حاصل ہوں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ اپنی قومی ضرورت کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں اور پاکستان جلد ہی گرے لسٹ سے باہر آ جائے گا۔وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ بھارت میں یورینیم کے پکڑے جانے کا معاملہ مختلف فورمز پر اٹھایا ہے،  اگریہ پاکستان میں ہوتا توانڈیا نے آسمان سر پراُٹھالینا تھا۔

افغانستان کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ افغانستان میں خانہ جنگی ہوئی تو پاکستان اس کی زد میں آسکتا ہے، پاکستان میں پناہ گزینوں کا بوجھ اٹھانے کی مزید سکت نہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے ورچوئل اجلاس کے بعد پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں 10,000 سے زیادہ مریضوں کی حالت نازک

?️ 28 جون 2024سچ خبریں: غزہ میں ہسپتالوں اور طبی مراکز کی تباہی کے ساتھ ساتھ

امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کی جانب سے سعودی عرب، امارات اور قطر کی حمایت کا خاتمہ

?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں:یمنی تجزیہ کار ڈاکٹر ابراہیم طہ الحوثی نے امریکہ، برطانیہ اور

سردی میں غزہ کے مہاجرین کے غیر انسانی حالات

?️ 1 فروری 2024سچ خبریں:صیہونیوں نے غزہ کی پٹی کے خلاف گزشتہ 4 ماہ سے

فلسطین پر قبضے کی برسی کا دن بیت المقدس کا مشکل ترین دن ہوگا:فلسطینی کارکن

?️ 1 مئی 2023سچ خبریں:بیت المقدس میں مقیم ایک فلسطینی کارکن کا کہنا ہے کہ

یمنی انسانی حقوق کے مرکز نے شہریوں کے خلاف سعودی جرائم کے خاتمے کا کیا مطالبہ

?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:یمنی انسانی حقوق کے مرکز نے اس ملک کے بے دفاع

فلسطین مسلمانوں کے اتحاد کا مرکز ہے

?️ 10 دسمبر 2025 فلسطین مسلمانوں کے اتحاد کا مرکز ہے مالزی کی اسلامی مشاورتی

صیہونی جیل میں ایک اور فلسطینی قیدی شہید

?️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے صیہونی جیل میں قید فلسطینی شہری حسین مسالمہ

جیل میں قید سابق سعودی ولی عہد کی سنگین صورتحال

?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ سابق سعودی ولی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے