?️
سچ خبریں: انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے اپنے سب سے طاقتور اے آئی سرچ فیچر اے آئی موڈ کو دیگر ممالک کے بعد اب پاکستان میں متعارف کرادیا، یہ فیچر پیچیدہ سوالات کے تیز تر، زیادہ ہوشیار اور جامع جوابات فراہم کرتا ہے۔
یہ موڈ رواں سال کے آغاز میں سب سے پہلے امریکا میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔
گوگل کے مطابق یہ فیچر خاص طور پر ان صارفین کے لیے مددگار ہے جو تحقیق، مصنوعات کا موازنہ کرنے، سفر کی منصوبہ بندی یا پیچیدہ ’ہاؤ – ٹو‘ جیسے سوالات کے جوابات چاہتے ہیں۔
جیمنی (Gemini 2.5) کے کسٹم ورژن پر مبنی یہ موڈ صارفین کو ایک ہی بار میں طویل اور پیچیدہ سوالات پوچھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، جو ماضی میں متعدد سرچز کے ذریعے ہی ممکن ہوتا تھا۔
ابتدائی ٹیسٹ کے مطابق اس موڈ میں کیے گئے سوالات روایتی سرچ کے مقابلے میں دو سے تین گنا زیادہ طویل ہیں۔
پاکستانی صارفین اس موڈ کو مختلف طریقوں سے استعمال کر سکتے ہیں، مثال کے طور پر وہ سفر کی منصوبہ بندی کے لیے ’اکتوبر میں ہنزہ کے لیے پانچ روزہ سیاحتی و کھانوں پر مبنی پروگرام تجویز کریں’ اور ساتھ ہی مزید سوال جیسے کہ ’ہنزہ میں کون سی مقامی ڈشز آزمانی چاہییں؟’ پوچھیں گے تو انہیں مفصل جوابات فراہم کیے جائیں گے۔
اسی طرح تعلیم کے حوالے سے ’میرا بچہ نویں جماعت میں ہے اور ریاضی میں مشکل کا سامنا کر رہا ہے، کیا آپ مفت آن لائن وسائل بتا سکتے ہیں؟ پوچھنے پر بھی وہ درست معلومات فراہم کرے گا۔
گوگل کے مطابق پس پردہ یہ موڈ Query fan-out تکنیک استعمال کرتا ہے، جو سوال کو ذیلی موضوعات میں تقسیم کر کے الگ الگ سرچز کرتا ہے اور اس طرح زیادہ جامع اور متعلقہ نتائج فراہم کرتا ہے۔
یہ فیچر گوگل کے جدید ماڈلز اور اس کے سرچ سسٹمز کو یکجا کرتا ہے، جس کے نتیجے میں صارفین نہ صرف اعلیٰ معیار کا ویب مواد بلکہ تازہ ترین نالج گراف اور اربوں مصنوعات کے شاپنگ ڈیٹا تک بھی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
ملٹی موڈل فیچر کے باعث صارفین متن کے ساتھ ساتھ اپنی آواز یا تصاویر کے ذریعے بھی سوالات پوچھ سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، کراچی کی مارکیٹ میں کوئی دکاندار اجنبی مصالحے کی تصویر اپلوڈ کر کے یہ جان سکتا ہے کہ وہ کس چیز کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق مقصد صارفین کو بہتر اور زیادہ درست سرچ تجربہ فراہم کرنا ہے۔ تاہم، جہاں اعتماد کی سطح کم ہو وہاں روایتی سرچ نتائج دکھائے جائیں گے۔
گوگل کا یہ اے آئی موڈ اب پاکستان میں انگریزی زبان میں گوگل ایپ (اینڈرائیڈ اور آئی او ایس) کے ساتھ ساتھ موبائل اور ڈیسک ٹاپ ویب پر بھی دستیاب ہے۔
اس موڈ کو پہلی بار ڈیسک ٹاپ پر استعمال کرنے کے لیے گوگل سرچ انجن کے ہوم پیج پر جانے کے بعد جی میل اور امیجز کے ساتھ بنے سرچ لیبس کے آئیکون کو کلک کرکے استعمال کیا جا سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
الحدیدہ پر حملہ، اسرائیل کی یمن میں مسلسل ناکامیوں کا اظہار
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کے وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صہیونی
جولائی
اسرائیل کا 2025 کا ڈراؤنا خواب؛ تل ابیب یمن سے نمٹنے میں ناکام کیوں؟
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: یمن نے سال 2024 کا اختتام امریکہ اور صیہونی حکومت
جنوری
190ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
?️ 27 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) احتساب عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی
فروری
سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی منظوری دیدی گئی
?️ 26 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی
فروری
یوکرین-روس امن کے راستے میں پیشرفت ہوئی ہے: ٹرمپ کے نائب صدر
?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بدھ کے روز
اکتوبر
انگلینڈ کی ملکہ انسانیت کے لیے خونی میراث
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: انگلستان کی ملکہ الزبتھ دوم 69 سال تک برطانیہ
ستمبر
بائیڈن حکومت عراق اور شام میں داعش کی بحالی کا ارادہ رکھتی ہے: شامی پارلیمنٹ کے ممبر
?️ 6 فروری 2021سچ خبریں:شام کے رکن پارلیمنٹ نے عراق اور شام میں داعشی دہشت
فروری
بغداد میں عرب سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کی شرط
?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:عراقی رکن پارلیمنٹ محمد الدلیمی نے انکشاف کیا ہے کہ
مئی