🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق چئیرمین ریاض فتیانہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس ہوا۔ دوران اجلاس ای وی ایم سے متعلق بات کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کو بتایا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال آئندہ انتخابات میں ہوگا یا نہیں؟ اس پر فی الوقت کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابقای وی ایم کے استعمال میں چیلنجز درپیش ہیں، ابھی 14 مراحل سے گزرنا ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے سیکرٹری نے اجلاس میں بتایا کہ الیکڑانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق مزید 3 سے 4 پائلٹ پراجیکٹ کرنا پڑیں گے، ایک پولنگ اسٹیشن پر کتنی الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں ہوں گی، یہ فگر آؤٹ کرنا ابھی باقی ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بارے میں ایک جامع رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی گئی تھی۔
الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے قابل استعمال نہ ہونے کے بارے میں الیکشن کمیشن کے جو تحفظات سامنے آئے اس میں الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے لیے 150 ارب سے زائد اخراجات کو فضول ایکسرسائز قرار دیا کہ ایک مشین کا خرچہ 2 لاکھ روپے ہے اور اس کے لیے 2 سے3 لاکھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین کی ضرورت پڑے گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 2023ء کے انتخابات کے لیے 8 لاکھ مشینیں منگوانا پڑیں گی۔ مزید یہ کہ مشین پر غلط ووٹ کاسٹ ہونے پر دوبارہ ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت نہیں ملے گی ،مشینوں کو باحفاظت پہنچانا اور واپس لانا بڑا چیلنج ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ نے اپنی عادت کے مطابق ایک بار پر وعدہ خلافی کی:ایران
🗓️ 24 مئی 2022سچ خبریں:ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی ٹیم کے سربراہ
مئی
ہمارے تیل کی آمدنی کا ہمارے ہی خلاف استعمال:یمنی عہدہ دار
🗓️ 22 اگست 2022سچ خبریں:یمن کے نائب وزیر پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد
اگست
ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
🗓️ 7 اکتوبر 2022کراچی:(سچ خبریں) انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 94 پیسے سستا ہونے کے بعد 220
اکتوبر
بچوں کی ویکسینیشن سے متعلق اسد عمر کا اہم بیان
🗓️ 28 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بچوں کی ویکسینیشن سے متعلق وفاقی وزیر منصوبہ بندی
ستمبر
بیرون ملک اور اندرون ملک میرے قتل کی سازش تیار ہو رہی ہے:عمران خان
🗓️ 15 مئی 2022سیالکوٹ(سچ خبریں)پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے
مئی
مغربی باشندوں کے افغانستان سے نکلنے کا عمل مکمل کرنے کے لیے الٹی گنتی شروع
🗓️ 29 اگست 2021سچ خبریں:امریکہ اور اس کے اتحادی کابل ہوائی اڈے سے لوگوں کو
اگست
نیٹو ایک فوجی شینگن بنانے کی کوشش میں
🗓️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: دی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نیٹو پورے یورپ میں
جنوری
دہشت گردانہ حملہ میں اسرائیل اور ترکی ملوث
🗓️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے قصی الضحاک نے
دسمبر