?️
سندھ (سچ خبریں) سندھ کے وزیر اعلی مراد علی شاہ کی صدارت میں ایک اجلاس ہوا جس میں سندھ حکومت نے فیصلی لیا جو ملازمین ویکسین نہیں لگوائیں گے تو ان کی تنخواہ بند کیر دی جائیں گی اس اجلاس میں صوبائی وزرا ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ، جام اکرام، مرتضیٰ وہاب، قاسم سراج سومرو، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن، سیکریٹری صحت، سیکریٹری صنعت، ڈاکٹر عبدالباری، ڈاکٹر سارا خان، ڈاکٹر قیصر سجاد، کورفائیو اور رینجرز کے نمائندوں نے شرکت کی۔
سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم جتوئی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بیرون ملک سے آنے والے 26 ہزار 812 مسافروں کے ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 55 مثبت آئے۔
انہوں نے بتایا کہ 29 مئی کو 4 مسافروں میں وائرس کی بھارتی قسم کی تشخیص ہوئی جنہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، یہ مریض جن 14 لوگوں سے رابطے میں آئے ان کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ یکم جون کو 12.45 فیصد اور 2 جون کو کراچی میں 11.77 فیصد مثبت کیسز تھے، گزشتہ 30 روز میں سندھ میں 392 اموات ہوئیں، ان میں سے 73 کا ان کے گھروں میں انتقال ہوا۔
وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ 2 جون کو 57 ہزار 541 ویکسین لگائی گئیں، اب تک سندھ میں کورونا ویکسین کی 15 لاکھ 50 ہزار سے زائد خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔
اس موقع پر مراد علی شاہ نے محکمہ خزانہ کو ہدایت کی کہ جو سرکاری ملازم ویکسین نہیں لگوائے گا اس کی جولائی سے تنخواہ بند کی جائے۔
انہوں نے صوبے بھر کے 300 بی ایچ یو میں ویکسی نیشن سینٹر قائم کرنے کی ہدایت بھی دی۔ان بی ایچ یوز میں یومیہ 30 ہزار خوراکیں لگانے کا ہدف دیا گیا ہے جبکہ موبائل ویکسی نیشن ٹیم کو روزانہ 60 ہزار اور نجی اسپتالوں کو روزانہ 10 ہزار خوراکیں لگانے کا ہدف دیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
میں اور یاسر اپنی اپنی والدہ کے جنازوں میں شریک نہ ہوسکے تھے، ندا یاسر
?️ 27 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ، پروڈیوسر و ٹی وی میزبان ندا یاسر نے
فروری
پاکستان نے ۲۷۴ افغان اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا
?️ 27 فروری 2026پاکستان نے ۲۷۴ افغان اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا پاک فوج
فروری
کیا بانی پی ٹی آئی کو فوجی جیل میں بھی بھیجا جا سکتا ہے؟
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: عمران خان نے پیر کے روز اعتراف کیا کہ انہوں
جولائی
سیف القدس ابھی نیام میں نہیں گئی ہے:حماس
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے ایک سینئر رکن نے یحییٰ السنوار
مئی
17 تاریخ کے بعد سے ڈالر کی مارکیٹ بڑھی ہے:وزیر خزانہ
?️ 21 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ
جولائی
صہیونی فوج کی عسکری اور خفیہ بٹالین ۱
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:چونکہ جعلی صیہونی حکومت طاقت اور قبضے کی بنیاد پر قائم
جون
چین نے مصنوعی سورج کا کامیاب تجربہ کر لیا
?️ 30 مئی 2021بیجنگ(سچ خبریں) چین نے مصنوعی سورج کا کامیاب تجربہ کر لیا، یہ
مئی
بلوچستان میں سیلاب سے 43 فیصد فصلوں، 30 فیصد باغات کو نقصان پہنچا، اقوام متحدہ
?️ 19 اکتوبر 2022بلوچستان:(سچ خبریں) بلوچستان میں فوری ضررویات کی جائزے پر مبنی رپورٹ میں
اکتوبر