?️
سچ خبریں:انیو یارک ٹائمز نے 12 سال بعد نیتن یاہو کو سیاست سے الگ کیے جانے کے معاملے پر ایک رپورٹ پیش کی ہے۔
امریکی میگزین نیو یارک ٹائمزنے اپنی ایک رپورٹ میں صیہونی حکومت میں نئی کابینہ کے تشکیل کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا کہ آیا اس مسئلے سے صیہونیوں کی سیاست میں کوئی تبدیلی آئے گی یا نہیں ،میگزین نے اپنی ویب سائٹ پر ایزابل کرشنر کا ایک تجزیہ نشر کیا ہے جس میں انھون نے میں نئی صیہونی کابینہ کی تشکیل کے بارے میں لکھتے ہوئے کہا کہ بفتالی بینیٹ ، جو ایک چھوٹی دائیں بازو کی جماعت کے رہنما ہیں اور اسرائیلی حزب اختلاف کے اعتدال پسند رہنما ، یائیر لاپیڈ کے ساتھ ایک ایسا اتحاد بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جو اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو اقتدار سے ہٹانے کے لئے متحد ہوئے ہیں اور اس کو کابینہ کی تبدیلی کا نام دیا گیاہے ۔
رپورٹ میں مزیدآیا ہے کہ یہ اتحاد دائیں بائیں بازو جماعتوں سے مل کر ایک وسیع سیاسی میدان سے بنا ہے جبکہ اس کا انحصار ایک چھوٹی سی عرب پارٹی کی حمایت پر ہے جو اسرائیل کے لئے گہری تبدیلی ثابت ہوسکتی ہے اوراس کے قائدین اسرائیل میں تفرقہ انگیز سیاست اور بے نتیجہ انتخابات کے چکر کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں ۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حزب اختلاف کی جماعتوں نے بدھ کے روز اتحادی معاہدے کا اعلان کیا،تاہم اگر انہیں پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ مل جاتا ہے اور وہ کابینہ تشکیل دیتے ہیں نیزاسرائیلی وزیر اعظم کی حیثیت سے سب سے طویل عرصے تک اقتدار رکھنے والے نیتن یاہو کا تختہ پلٹ دیتے ہیں تو اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا وہ اسرائیل کی سیاست میں تبدیلی لاسکیں گے یا نہیں،رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بینیٹ ، جس کی پارٹی کی پارلیمنٹ میں سات نشستیں ہیں ،انھیں نیتن یاہو سے زیادہ دائیں بازو کا سمجھا جاتا ہے ،اگر نیتن یاھو نے اسرائیل فلسطین تنازعہ کے دو ریاستی حل کو مسترد کیا ہے تو نفتالی مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کے چیمپئن ہیں نیزانھوں نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت اور مغربی کنارے کو اسرائیل کے ساتھ الحاق کرنے کی کھلی حمایت کی ہے۔


مشہور خبریں۔
ابھی واضح نہیں آزادکشمیر کا وزیراعظم کون ہوگا۔ نیئر حسین بخاری
?️ 26 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سابق چیئرمین سینیٹ و سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیئرحسین
اکتوبر
تمام منحرف ارکان تاحیات نااہل ہوں گے:فواد چوہدری
?️ 20 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے
مارچ
ہم صیہونیوں سے ڈرنے والے نہیں :حزب اللہ
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے نمائندے نے کہا کہ
جون
ریل ہڑتال کی وجہ سے برطانیہ میں کرسمس کی خریداری میں کمی
?️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں: انگلینڈ میں ریل ٹرانسپورٹ سیکٹر کی وسیع پیمانے پر ہڑتال اور
دسمبر
ٹرمپ پیوٹن کے سامنے جھک گئے: بائیڈن
?️ 29 اگست 2024سچ خبریں: شکاگو میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں جو بائیڈن نے دعویٰ
اگست
ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات پر اتفاق ہوگیا، اسحٰق ڈار
?️ 3 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ
مئی
عراق میں انتخابی گہماگہمی صدر سٹی میں الٹی مہم جاری
?️ 1 نومبر 2025عراق میں انتخابی گہماگہمی صدر سٹی میں الٹی مہم جاری عراق میں
نومبر
زخمی صیہونیوں کی تعداد 8 ہزار 564 تک پہونچ گئی
?️ 2 مئی 2026سچ خبریں: صیہونی حکومت کی وزارت صحت نے اعتراف کیا کہ امریکہ
مئی