?️
سچ خبریں:یمن کے صوبہ مأرب کے مغرب اور شمال مغرب میں یمنی فوج اورعوامی کمیٹیوں کی حالیہ پیش قدمی کے بعد ، صوبے کے ایک ممتاز شیخ اور سعودی اتحاد کے ایک ممبر نے کہا کہ مأرب شہر چند ہی دنوں میں ہاتھ سے چلا جائے گا۔
لبنانی روزنامہ الاخبار کی روپورٹ کے مطابق یمن کے صوبہ مأرب کے شمال مغرب میں متعدد اسٹریٹجک بیرکوں کی تباہی اور علاقے میں صنعا فورسز کی پیش قدمی کے بعد ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اگر یہ صورتحال اگلے چند گھنٹوں تک جاری رہی تو عملی طور پر جھڑپیں مأرب کےشمال مغربی دروازے تک پہنچ جائیں گی جس کا مطلب تیسرے محاذ اور صحن الجن کے اسٹریٹجک اڈے کی فائل معاملہ بند ہونا ہوگا اور اس کے نتیجے میں صوبہ مأرب کی لڑائیوں میں ایک نیا صفحہ کھل کر سامنے آئے گا۔
الاخبار نے صوبہ مأرب میں محاذوں کی تازہ ترین صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے شمال مغربی اڈوں کی تباہی کے بعد سعودی اماراتی اتحادی قبائل کو آنے والے وقت میں مأرب کےہاتھ سے چلے جانے کے بارے میں متنبہ کیا گیا ہے ، رپورٹ کے مطابق ،یمنی فوج اور عوامی کمیٹیاں ، ایدات الراء کے علاقے پر تقریبا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے بعد لڑائی کوپناہ گزین کیمپ کے آگے کےعلاقوں تک پھیلانے اور صوبہ مأرب کے مرکز کے قریب جانے میں کامیاب ہوگئیں۔
ادھر سعودی اتحاد کے جنگجوؤں نے یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے شمال مغربی علاقے میں 70 سے زیادہ فضائی حملے کیے جن میں سے کچھ میں وادی النخلا کے آس پاس ریاض سے وابستہ فورسز کو بھی ہلاک کیا، الاخبار نے متعدد ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا ہے کہ اس صورتحال کے نتیجے میں سعودی فورسز مأرب شہر سے پانچ فوجی مواصلات کی گاڑیاں ہٹانے اور انھیں سعودی عرب کی سرحد پر واقع الودیعه سرحدی گزرگاہ پر لے جانےپر مجبور ہواجبکہ دو ہفتے قبل صحن الجن فوجی اڈے سے جوائنٹ آپریشن روم کو ہٹایا جا چکا ہے۔
فیلڈ ذرائع نے لبنانی اخبار کو بتایا ہے کہ صنعا افواج نے اس وقت ضلع السویدا کے مشرق میں ایدات الراء کے آس پاس جنگ کو منتقل کرنے میں کامیابی حاصل کرلی جب یمنی مستعفی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی فورسز انسانی حقوق کے مسائل کی غلط استعمال کرنے اور اس مسئلے پر بات چیت کرکے صوبہ مأرب کی آزادی کو روکنے کوشش کررہی تھیں ۔


مشہور خبریں۔
برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کا متنازع انٹرویو، دونوں کی مقبولیت میں شدید کمی آگئی
?️ 13 مارچ 2021لندن (سچ خبریں) برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے ٹی وی
مارچ
مبینہ دھاندلی پراحتجاج، پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف اسلام آباد، لاہور میں مقدمات درج
?️ 11 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) انتخابات میں مبینہ دھناندلی کے خلاف گزشتہ روز
مارچ
سعودی عرب امریکی اور صہیونی منصوبوں کی خدمت کر رہا ہے: انصار اللہ
?️ 18 جولائی 2026سچ خبریں:انصار اللہ یمن کے سیاسی دفتر کے رکن محمد الفرح نے
جولائی
مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے اب تک 500 سے زائد فلسطینی شہید
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے غزہ
جون
مغرب کی طرف سے ایران کے ملین مارچ کی سنسر شپ
?️ 17 فروری 2023سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ
فروری
موساد کے افسرخودکشی کیوں کرتے ہیں؟
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: سچ خبریں: اسرائیل کے ٹی وی چینل 12 نے اس
دسمبر
قیدیوں کی پھانسی کا قانون اسرائیل مخالف کارروائیوں کا سبب بنے گی: عطوان
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: عبدالباری عطوان، بین الاقوامی اخبار الرائے الیوم کے ایڈیٹر انچیف اور
نومبر
امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ تباہی کے دہانے پر
?️ 13 نومبر 2022سچ خبریں:امریکی اقتصادی ماہرین کا خیال ہے کہ اس ملک میں جاری
نومبر