الیکشن وقت پر کرانے کیلئے سینیٹ سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن وقت پر کرانے کے لیے سینیٹ سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کروائی گئی ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق قرارداد جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق منظور شدہ قرارداد کو کالعدم تصور کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس معزز ایوان میں قرارداد پیش کرتا ہوں اور اس قرارداد کے ذریعے مطالبہ کرتا ہوں کہ الیکشن کا انعقاد دستوری تقاضا ہے۔

مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ دستور کے مطابق الیکشن کا انعقاد مقررہ وقت پر کرائے۔

سینیٹر مشتاق احمد کا قرارداد میں کہنا تھا کہ حالیہ الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ بھی آچکا ہے، اور الیکشن کمیشن نے بھی تاریخ مقرر کر دی ہے کہ 8 فروری 2024 کو الیکشن ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے التواکی جو قرارداد پاس ہوئی، وہ غیردستوری اور غیرجمہوری ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ نے ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی تھی۔

سرکاری نشریاتی ادارے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے رپورٹ کیا تھا کہ ایوان بالا میں 8 فروری 2024 کے انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کی گئی ہے، قرارداد خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے آزاد سینیٹر دلاور خان نے پیش کی۔

ڈان نیوز کے مطابق قرارداد کی منظوری کے وقت سینیٹ میں صرف 14 ارکان موجود تھے، قرارداد کے وقت سینیٹ میں کورم پورا نہیں تھا۔

سینیٹر دلاور خان نے کہا تھا کہ ملک کے بعض علاقوں میں شدید سردی کا موسم ہے، سیاسی جماعتوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن کیوں صہیونی جرائم کی حمایت کر رہے ہیں ؟

🗓️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی مسلمان عربوں اور ان کے اتحادیوں نے حماس کے ساتھ

پی ٹی آئی کمزور ہوئی تو ملک برباد ہو جائے گا: فواد چوہدری

🗓️ 21 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر

سندھ میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں بتدریج اضافہ

🗓️ 5 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) مچھر سے پھیلنے والی بیماریوں سے ہر برس لاکھوں

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو اپنی ممنوعہ فنڈنگ کا حساب دینا پڑے گا

🗓️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، مزید کئی افراد جاں بحق

🗓️ 3 ستمبر 2022سکھر:(سچ خبریں)سکھر بیراج سے اونچے درجے کا سیلاب گزرا اور منچھر جھیل

وزیراعظم کی قومی ٹیم کو مبارکباد، افغان ٹیم کے بارے میں اظہار خیال

🗓️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان  نے قومی ٹیم کی مسلسل تیسری

تل ابیب پر میزائل حملہ؛ اسرائیل میں کشیدگی، حزب اللہ کی کارروائیاں جاری

🗓️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان سے داغے گئے میزائلوں نے اسرائیل کے مرکزی شہر تل

صیہونی حکومت کی روس سے حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات میں ثالثی کی درخواست

🗓️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے روس سے درخواست کی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے