?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے سوپور قتل عام کے شہداءکو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال عالمی برادری کی فوری توجہ کی متقاضی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 1993 میں آج ہی کے دن ضلع بارہمولہ کے قصبے سوپور میں اندھا دھند فائرنگ کر کے 60 سے زائد شہری شہید اور 400 سے زائد دکانیں اور رہائشی مکا ن نذیر آتش کر دیے تھے۔ متاثرہ خاندان ابھی تک انصاف کے منتظر ہیں جبکہ اس گھناونے جرم کے مجرم بھارتی فوجی آزاد گھوم رہے ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں اور تنظیموں پروفیسر عبدالغنی بٹ، غلام محمد خان سوپوری، عبدالصمد انقلابی، فیاض حسین جعفری، سید سبط شبیر قمی، ایڈووکیٹ ارشد اقبال، مولانا مصیب ندوی، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ، کشمیر فریڈم فرنٹ، جموں و کشمیر ایمپلائز موومنٹ اور تحریک شباب المسلمین نے سری نگر میں اپنے بیانات میں افسوس کا اظہار کیا کہ بھارتی فوجی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے میں ہونے والے قتل عام کے تمام لرزہ خیز واقعات کی غیر جانبدارانہ بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا تاکہ مجرموں کو سزا دی جا سکے۔
دریں اثناءنریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر کے بے گناہ لوگوں کو تحریک آزادی سے وابستگی کی سزا دینے کے لیے ان کی جائیدادیں چھین رہی ہے۔ مودی حکومت نے اپنے تازہ اقدام میں آج سرینگر کے علاقے چھانہ پورہ میں ایک شہری مشتاق احمد کی جائیداد پر ضبط کر لی۔ بھارتی حکام پہلے ہی سرینگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ہیڈکوارٹرز اور حریت رہنماﺅں اور تنظیموں کے سینکڑوں مکانات اور جائیدادیں ضبط کر چکے ہیں۔ قابض حکام نے علاقے میں کئی رہائشی مکانات، دکانیں، شاپنگ کمپلیکس اور دیگر املاک کو مسماربھی کیاہے۔
سوپور قتل عام کو 31سال مکمل ہونے پر آج مظفر آباد کے برہان وانی چوک میں ایک زبردست بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ تحریک شباب المسلمین کی سٹوڈنٹس ونگ کے زیر اہتمام ہونے والے مظاہرے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کی گئی تھی۔
ادھر واشنگٹن میں قائم ورلڈ کشمیر اویئرنیس فورم نے نیویارک میں موبائل ٹرکوں پربل بورڈز کے ذریعے پیغامات مشتہر کئے جن میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے کے لیے اپنا وعدہ پورا کرے۔یہ ٹرک گزشتہ روز 5جنوری کوکشمیریوں کے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر سڑکوں پر گھومتے رہے۔ موبائل ڈیجیٹل ٹرکوں پر لگی الیکٹرانک اسکرینوں پر”کشمیر سے فلسطین تک: قبضہ ایک جرم ہے،بھارتی فورسزقتل و غارت کررہی ہیں، کشمیریوں کو آزاد کرنے کی ضرورت ہے ،کشمیری بھارتی قبضے کو مسترد کرتے ہیں اوراقوام متحدہ کی قرارداد واحد حل ہے “جیسے پیغامات چلائے گئے ۔


مشہور خبریں۔
افغان عوام کا زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کی مدد کا نیا طریقہ
?️ 19 جولائی 2022سچ خبریں: گزشتہ ایک سال کے دوران افغانستان کے عوام کو ہر
جولائی
2014 جیسی کوئی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم
?️ 8 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاق
اکتوبر
تحریک انصاف کے 25 منحرف اراکین کی تکنیکی شقوں میں پناہ لینے کی کوشش
?️ 14 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے 25 منحرف اراکین تکنیکی شقوں میں
مئی
وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس مقرر کردیا
?️ 27 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل
نومبر
عالمی برادری نے مظلوم اقوام کی مدد کرنا کیوں بند کر دی: شیخ الازہر
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: احمد الطیب شیخ الازہر نے کہا کہ عالمی نظام نے
ستمبر
صیہونی حکومت جھوٹ اور فریب پر استوار
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنما اسامہ حمدان نے
نومبر
بلوچستان ہائیکورٹ: سینیٹر اعظم سواتی کےخلاف تمام مقدمات ختم کرنے کا حکم
?️ 19 دسمبر 2022بلوچستان:(سچ خبریں) بلوچستان ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
دسمبر
بھارت مکار اور بزدل دشمن ہے جو مار سے ڈرتا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ
?️ 3 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے
مئی