?️
پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے واضح کیا ہے کہ کرم گرینڈ جرگہ ختم نہیں ہوا، مزید مشاورت کے لیے ایک دن کا وقت مانگا ہے، جرگہ ٹوٹنے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، ایسی خبریں پھیلانا امن دشمنوں کی کارستانی ہوسکتی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق مشیر خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم گرینڈ جرگہ ختم نہیں ہوا، مزید مشاورت کے لیے ایک دن کا وقت مانگا ہے، امن کو یقینی بنانے کے لیے سوشل میڈیا پر غیر ضروری پروپیگنڈے سے اجتناب کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایک دن کا وقفہ اسلحہ جمع کرنے کے حوالے سے مشاورت کے لیے کیا گیا تھا، کابینہ کے فیصلے کے مطابق اسلحہ جمع کرانا اور بنکرز کا خاتمہ ناگزیر ہے، حکومت علاقے میں مستقل امن چاہتی ہے، جس کے لیے بنکرز کا خاتمہ اور علاقے کو اسلحہ سے پاک کرانا لازمی ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ حکومت کو روڈ کی بندش کے باعث علاقے میں عوامی مسائل کا بخوبی ادراک ہے، وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹر میں ضروری ادویات علاقے میں پہنچائی جا رہی ہیں، زخمیوں کو بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچایا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے محکمہ خوراک کو 2 ہزارمیٹرک ٹن گندم پہنچانے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ کرم کا مسئلہ 120 سال پرانا ہے، اس کے مستقل خاتمے میں وقت لگ سکتا ہے، وزیراعلیٰ کی کوششوں سے مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، امید ہے چند دنوں میں مسئلہ ختم ہو جائے گا، علاقے میں مستقل امن قائم ہو جائے گا۔


مشہور خبریں۔
ن لیگ کی قیادت سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان
?️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لیگی رہنماؤں کے بیانات
دسمبر
اسرائیل و امریکہ کی عراقی فضائی خودمختاری کی خلاف ورزی ناقابلِ قبول؛نجباء تحریک عراق کے سکریری جنرل
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:نجباء تحریک عراق کے سکریری جنرل شیخ اکرم الکعبی نے
جون
وینس نے ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جنگ جاری رکھنے سے خبردار کیا: نیویارک ٹائمز
?️ 11 ستمبر 2026سچ خبریں: اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ کے
ستمبر
امریکی حکام کے سیکیورٹی گارڈ سے نئے بے نقاب سیریل اسکینڈل
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:اگرچہ سلیمانی کے قتل میں کردار ادا کرنے والے برائن ہک
مئی
ونزوئلا 30 سے 50 ملین بیرل تیل امریکہ کو فراہم کرے گا:ٹرمپ
?️ 8 جنوری 2026سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ونزوئلا 30 سے 50
جنوری
حکومت کو افغان شہری کی شہریت سے متعلق درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم
?️ 15 اکتوبر 2023پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو حکم دیا ہے
اکتوبر
یو ایس ایڈ کی تحلیل کے بارے میں امریکی اہلکار کی وارننگ
?️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: USAID کے ایک سینئر اہلکار نے ایک ای میل میں
مارچ
ماسکو میں روسی فوجی جنرل کا قتل
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:روسی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کے دارالحکومت
دسمبر