افغانستان کالعدم ٹی ٹی پی کیخلاف ٹھوس حکمت عملی بنائے، دوعملی نہیں چلے گی، وزیراعظم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ افغان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کے لیے ٹھوس حکمت عملی بنائے، ایک طرف ہمیں یہ پیغام ملے کہ ہم تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں اور دوسری طرف کالعدم ٹی ٹی پی کو کھلی چھٹی ہو تو یہ دو عملی نہیں چلے گی۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح دہشت گردی کے خلاف صف آرا ہیں، چند دن قبل ایف سی کے 16 جوان شہید ہوئے، شمالی وزیرستان میں کل ایک معرکے میں خوارج کو جہنم واصل کیا گیا جبکہ ہمارے میجر اور دیگر جوان شہید ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور ہماری دلی خواہش ہے کہ ہمارے تعلقات بہتر ہوں اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ معاشی میدان میں تعاون کریں، تجارت بڑھے اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے مگر کالعدم تحریک طالبان پاکستان آج بھی افغستان سےآپریٹ کررہی ہے اور پاکستان میں بے گناہ لوگوں کو شہید کررہے ہیں، یہ پالیسی نہیں چل سکتی۔

شہبازشریف نے کہا کہ افغان حکومت کو ایک سے زیادہ مرتبہ یہ پیغام دیا ہے کہ ہم آپ کے ساتھ بہت اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن کالعدم ٹی ٹی پی کا مکمل طور پر ناطقہ بند کیا جائے، انہیں کسی طور بھی پاکستان کے بے گناہ لوگوں کو شہید کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، یہ ہمارے لیے ریڈ لائن ہے، کالعدم ٹی ٹی پی کا بدستور وہاں سے آپریٹ کرنا ہمارے لیے قابل قبول نہیں اور ہم پاکستان کی سالمیت کے تقاضوں کا پوری طرح دفاع کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ افغان حکومت اس حوالے سے ٹھوس حکمت عمل بنائے، ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں مگر ایک طرف ہمیں یہ پیغام ملے کہ ہم تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں اور دوسرے طرف کالعدم ٹی ٹی پی کو کھلی چھٹی ہو تو یہ دو عملی نہیں چلے گی، یہ بات ممکن نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے لڑاکا طیاروں نے دو روز قبل افغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیکا میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 4 مبینہ کیمپوں پر بمباری کی، جس میں کئی مشتبہ دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے، افغان حکومت نے گزشتہ روز پاکستانی ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔

شہبازشریف  نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو ایک دلیر خاتون تھیں، وہ اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوئیں، ملک اور جمہوریت کے لیے ان کی قربانی مثال رہے گی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے این ڈی ایم اے کے تعاون سے بذریعہ ہیلی کاپٹر ایک ہزار کلو دوائیں پارا چنار پہنچائیں اور انہیں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے مریضوں کو اسلام آباد منتقل کیا گیا۔

شہبازشریف  نے مزید کہاکہ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کی کوششوں سے اے ڈی آرکامسئلہ حل ہوگیا ہے، رواں سال قومی خزانے میں 70 ارب روپے موصول ہوں گے، اگر یہ کوششیں نہ ہوتیں تو یہ رقم موصول نہ ہوتی، 3 سال میں پاکستان کو 140 ارب روپے ملیں گے۔

وزیراعظم نے کہاکہ آئی سی سی ایونٹس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں، امید ہے قوم کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

مشہور خبریں۔

دو ہفتے سے بحرینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال جاری

?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: عربی نیٹ ورک 21 کے مطابق، برطانوی نشریاتی ادارے بی بی

جیل کی چکی میں مرجاؤں گا مگر وقت کے یزید کی غلامی قبول نہیں کروں گا، عمران خان

?️ 5 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان

اسرائیلی فوج نے ۱۷۰ ہزار فوجیوں کی سوشل میڈیا نگرانی کے لیے نیا اے آئی سسٹم فعال کردیا

?️ 27 نومبر 2025 اسرائیلی فوج نے ۱۷۰ ہزار فوجیوں کی سوشل میڈیا نگرانی کے

پنجاب میں جرائم پیشہ افراد کا مرکزی ڈی این اے ڈیٹا بیس قائم کرنے کا فیصلہ

?️ 27 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت

امریکی اور روسی صدور کی ملاقات کے سلسلہ میں ٹرمپ کا اظہار خیال

?️ 17 جون 2021سچ خبریں:جنیوا میں امریکی اور روسی صدور کےدرمیان ہونے والی کل کی

’غزہ‘ میں اسرائیلی اقدام ’نسل کشی‘ ہیں، جینیفر لارنس

?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں: آسکر ایوارڈ یافتہ ہولی وڈ اداکارہ جینیفر لارنس میں فلسطین

اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کا طریقہ کار کیا ہے؟

?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: آزاد فلسطینی ریاست کی تشکیل اور اس کا بین الاقوامی

کیش لیس و ڈیجیٹل معیشت کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہے ہیں۔ وزیراعظم

?️ 17 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے