وزیر داخلہ کی متحدہ عرب امارات سے اچانک وطن واپسی

وزیر داخلہ نے نواز شریف کی سیاست کو تنقید کا نشانہ بنایا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کالعدم تنظیم کے کارکنوں کو اسلام آباد کی جانب مارچ سے روکنے کے لیے ‏پولیس اور مظاہرین کے درمیان سے تصادم کے واقعات پیش آنے والی صورتحال کے پیش نظر متحدہ عرب امارات سے اچانک واپس آگئے ہیں جبکہ وہ پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشیدمتحدہ عرب امارات سے واپس وطن پہنچ گئے، وہ نجی ایئرلائن کی پرواز پرشارجہ سے اسلام آباد پہنچے، موجود صورتحال کے پیش نظر شیخ رشید احمد کو اچانک واپس آنا پڑا۔خیال رہے شیخ شید احمد پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے گئے تھے۔

یاد رہے کالعدم تنظیم کے کارکنوں کو اسلام آباد کی جانب مارچ سے روکنے کے لیے ‏پولیس اور مظاہرین کے درمیان سے تصادم کے واقعات پیش آئے۔جگہ جگہ کنٹینر لگا کر راستے کو بند کیا گیا اور مظاہرین کی پیش قدمی پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی ‏اس دروان ناکوں پر موجود پولیس اہلکاروں پر مظاہرین نے گاڑی چڑھا دی۔

مظاہرین نے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو گاڑی تلے روند ڈالا، جس کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہوئے، جن میں 2 ‏کانسٹیبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق میٹرو اور اورنج لائن سروس معطل کیے جانے کے بعد اب لاہور سے اسلام آباد کے ‏لیے موٹروے کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔لاہور کے داخلی و خارجی راستوں کو بیریئرز لگا کر بند کیا گیا ہے اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد سیکورٹی پر ‏مامور ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کے 2026 کے بجٹ پر ایک نظر؛ عوامی خرچ نیتن یاہو کے اقتدار میں رہنے کی خدمت کرتا ہے

?️ 13 دسمبر 2025سچ خبریں: اسرائیل کا 2026 کا بجٹ معاشی منصوبے سے زیادہ جنگ

بلاول بھٹو کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، بھارتی مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا

?️ 3 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں

عمران خان کی عدالت میں پیشی کیلئے کل سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی

?️ 26 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان

برطانوی فوج پر سائبر حملہ

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:برطانوی فوج کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سائبر حملہ میں ہیک کیے

خدا نے کینسر سے بچایا تو محسوس ہوا، وہ مجھ سے پیار کرتے ہیں، اسما عباس

?️ 1 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ و گلوکارہ اسما عباس نے کہا ہے

اسرائیلی فوج اور پولیس کی سرگرمیاں

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کے عدلیہ اور قانونی کمیٹی کے اجلاس میں

صیہونیوں کے لیے جنگ سازی میں نیتن یاہو کا 46 بلین ڈالر کا عنصر

?️ 23 اکتوبر 2025سچ خبریں: دو سال کی جنگ اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی

صہیونی فوج کی آبدوز میں آگ لگ گئی

?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:  عبرانی زبان کے Ma’ariu اخبار نے اپنے پیر کے شمارے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے