?️
سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان سمیت مزید 16 ممالک میں اپنا ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام ’گوگل والٹ‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔
گوگل والٹ پہلے سے ہی درجنوں ممالک میں دستیاب ہے، تاہم پاکستان میں اس کی سروسز دستیاب نہیں تھیں لیکن اب کمپنی نے پاکستان اور مصر سمیت متعدد ممالک میں اسے متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔
کمپنی کے مطابق پاکستان، مصر، وینزویلا، تاجکستان، مراکش، پاناما، پیرو، موناکو اور کوسوو سمیت مزید 16 ممالک میں دسمبر 2024 اور جنوری 2025 کے درمیان گوگل والٹ کی سہولیات شروع کی جائیں گی۔
پاکستان میں گوگل والٹ کی سہولیت آئندہ ماہ جنوری میں شروع کی جائیں گی، یعنی گوگل کی جانب سے پاکستانیوں کو نئے سال پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کا تحفہ دیا جائے گا۔
گوگل والٹ ایسا ڈیجیٹل ادائیگی اور دستاویزات کو محفوظ رکھنے کا نظام ہے، جس کے تحت صارفین اپنے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کو اکاؤنٹ سے منسلک کر کے پیسوں کی ادائیگی اور وصولی کرسکیں گے۔
مذکورہ نظام اور ایپلی کیشن کو محفوظ ترین تصور کیا جاتا ہے، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ گوگل والٹ میں محفوظ کی گئی معلومات انکرپٹڈ ہوتی ہے جو کسی بھی دوسرے شخص کو دستیاب نہیں ہوتی۔
گوگل والٹ دراصل ایک ڈیجیٹل بٹوا یا پرس ہے، جس میں ہر صارف مختلف کارڈز اور دستاویزات بھی محفوظ کر سکتا ہے۔
کمپنی کے مطابق گوگل والٹ کے ذریعے کی جانے والی ادائیگیاں انکرپٹڈ ہوتی ہیں، ہر خریداری کو منفرد کوڈ بھیج کر والٹ کو استعمال کرنے اور پیمنٹ انفارمیشن کو پروسیس کرنے کی سہولت میسر ہوتی ہے۔
گوگل والٹ میں صارفین اپنے بٹوے کی طرح بینک کارڈز، بورڈنگ پاسز، ٹکٹس اور دیگر ڈیجیٹل پاسز محفوظ کر سکتے ہیں، ایپ میں ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے انکرپشن اور ڈیوائس سیکیورٹی فیچرز کا استعمال کیا جاتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اس ڈیٹا تک رسائی حاصل کرلے تو بھی وہ اس کے کسی کام کا نہیں ہوتا کیونکہ اس میں ڈیبیٹ یا کریڈٹ کی تفصیلات موجود نہیں ہوتیں۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں کروڑوں کی بچت کی گئی
?️ 13 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں) 3سال میں وزیراعظم آفس اور ہاؤس کے اخراجات
جون
بن گوریون ہوائی اڈے پر حملہ
?️ 24 مارچ 2025سچ خبریں: یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا کہ
مارچ
اسرائیل نے پورے خطے کو دھماکوں سے بے نقاب کر دیا: میقاتی
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے آج لبنان کے
ستمبر
کراچی پریس کلب کے باہر سول سوسائٹی کا سمی دین بلوچ کی رہائی کا مطالبہ
?️ 1 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) عید الفطر کے پہلے روز کراچی پریس کلب کے
اپریل
امریکی جیلوں کے نظام کا دیوالیہ پن
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی جیلوں کو مہلک اور ناقابل تسخیر بحرانوں کا سامنا ہے
دسمبر
شاباک میں صہیونی افسر کے تشدد کے کارنامہ
?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں: عبرانی اخبار Haaretz نے عزت نفسو نامی اسرائیلی فوج کے
نومبر
عوام ایران کے ساتھ جنگ سے تنگ آ چکے ہیں: امریکی رکن کانگریس
?️ 4 جون 2026 سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کے ایک ریپبلکن رکن نے ایران کے
جون
مزاحمت کو محاصرے اور پابندیوں سے کبھی کمزور نہیں کیا جا سکتا:حزب اللہ
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:لبنانی تحریک حزب اللہ کی انتظامی کونسل کے سربراہ نے ایک
دسمبر