نیتن یاہو فلسطینیوں کا خون بہا کر خود کو بچانا چاہتا ہے: فلسطینی وزارت خارجہ

نیتن یاہو فلسطینیوں کا خون بہا کر خود کو بچانا چاہتا ہے: فلسطینی وزارت خارجہ

?️

غزہ (سچ خبریں) فلسطینی وزارت خارجہ نے ہفتے کی شب ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو آخری دم تک فلسطینیوں کا خون بہا کر اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کررہا ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقتدار میں آخری لمحے تک نیتن یاہو اور ان کی انتہا پسند سیاسی، فوجی اور سیکیورٹی ٹیم، فلسطینی عوام، ان کی زمین، ان کی جائداد اور ان کے مقدس مقامات کے خلاف وحشیانہ جارحیت جاری رکھے گی۔

فلسطین کی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ نیتن یاہو مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ مغربی کنارے میں جارحیت بڑھا کر متبادل حکومت بنانے کے لئے اپنے مخالفین کی کوششوں کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ نیتن یاہو جو خونی کھیل کھیل رہے ہیں اس کے لیئے ہمارے لوگوں کو اپنے بچوں کی جانوں، ان کی جائداد، ان کے مقدسات اور ان کی روزی روٹی کے لئے بہت بڑی قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری بازو عزالدین القسام بریگیڈ نے صہیونی ریاست کو شدید دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے خلاف اپنی جارحیت بند نہ کی تو اسے سنگین نتائج کے لیئے تیار رہنا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری بازو عزالدین القسام بریگیڈ اور دوسری مزاحمتی تنظیموں نے مسجد اقصیٰ کے خلاف اسرائیلی ریاست کی جاری سازشوں اور یہودی بلوائیوں کے منظم اشتعال انگیز دھاووں کی شدید مذمت کرتے ہوئے دشمن کو اس کے نتائج پر سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں حالیہ ہفتوں میں فلسطینی نوجوانوں اور صیہونی فوج اور آبادکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں دیکھنے میں آئی ہیں جبکہ مقبوضہ فلسطین کے عرب شہروں میں بھی بہت زیادہ جھڑپیں ہوچکی ہیں۔

مشہور خبریں۔

ایرانی عوام اپنے لیڈر سے عاشقانہ محبت کرتے ہیں: امریکی فوجی افسر

?️ 19 فروری 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق سینئر افسر اسکاٹ بنیٹ نے ایران کی حکومت

شمال مشرقی شام میں جنگ بندی کا آغاز

?️ 22 جنوری 2026سچ خبریں:شمال مشرقی شام کے صوبہ الحسکہ میں عبوری شامی حکومت اور

شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک

?️ 10 نومبر 2024وزیرستان: (سچ خبریں) پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کے علاقے

نیتن یاہو آپریشن کے بعد زیرزمین بنے خصوصی وارڈ میں منتقل

?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے ان کے

ہم لبنان کی سرحدوں پر امن بحال کرنے کے لیے پرعزم ہیں: نیتن یاہو

?️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے شمالی علاقوں پر لبنان کی حزب اللہ

انسٹاگرام کی ’ایڈٹس‘ نامی ایڈیٹنگ ایپ متعارف

?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: سوشل میڈیا شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی جانب سے ’ایڈٹس‘

عمران خان کی رہائی ملکی مسائل کے حل میں ہے، شاہد خاقان عباسی

?️ 7 اپریل 2025جہلم: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے رہنماء شاہد خاقان عباسی کا

غزہ پر قبضے کا وقت آگیا ہے: اسرائیل کے وزیر خزانہ

?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ اور مذہبی صہیونی پارٹی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے