?️
سچ خبریں:ٹوکیو میں درجنوں جاپانی شہریوں نے صیہونی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف صہیونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی اور صیہونی سفیر کی بے دخلی، نیتن یاہو کی گرفتاری اور سفارتخانہ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
جاپان کے شہریوں نے ٹوکیو میں صہیونی حکومت کے سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صیہونی سفیر کو ملک سے نکالنے اور اس حکومت کا سفارتخانہ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
الدیار کے مطابق، درجنوں جاپانی شہریوں نے ٹوکیو میں صہیونی حکومت کے سفارتخانے کے سامنے احتجاج کیا اور فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کے نئے سفیر کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے فلسطینی پرچم ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے اور غزہ کی پٹی میں جنگ فوری طور پر روکنے کے حق میں نعرے لگائے۔
جاپانی سکیورٹی فورسز نے بھی احتجاج کے دوران سفارتخانے کے اطراف میں بڑی تعداد میں اہلکار تعینات کیے۔
جاپان میں ’’اینٹی آرمز ٹریڈ نیٹ ورک‘‘ نے اعلان کیا کہ اس احتجاج کا مقصد جاپانی حکومت کے سامنے باضابطہ طور پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا تھا۔
مظاہرین نے صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری اور جاپان میں صہیونی قابض حکومت کا سفارتخانہ بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے ٹوکیو اور تل ابیب کے درمیان تعلقات، بالخصوص فوجی اور ہتھیاروں کے شعبے میں تعاون پر بھی شدید اعتراض کیا۔


مشہور خبریں۔
یمنی تحریک انصار اللہ: صیہونی حکومت کے لیے حقیقی حیرتیں آنے والی ہیں
?️ 2 ستمبر 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن
ستمبر
صیہونی سیاستدان کا نیتن یاہو کی کابینہ کے خاتمے کا مطالبہ
?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی اپوزیشن کے ایک اہم رہنما نے نیتن یاہو کی
فروری
ترکی کا کردوں اور اوجالان کے حوالے سے پالیسی میں اچانک یو ٹرن
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کردوں اور عبداللہ اوجالان
جنوری
شمالی کوریا کی سڑکیں امریکہ مخالف نعروں سے گونج اٹھیں
?️ 26 جون 2023سچ خبریں:کوریائی جنگ کی برسی کے موقع پر شمالی کوریا کے عوام
جون
شاباک کے خلاف استقامت کا کامیاب آپریشن
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: الجزیرہ نیٹ ورک نے جمعہ کی شام اپنے تحقیقاتی پروگرام
جنوری
کورونا ویکسین بوسٹر ڈوز لگانے کی منظوری دے دی گئی
?️ 1 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) این سی اوسی نے کورونا ویکسین کی بوسٹر
دسمبر
امریکہ کے لئے ایک بڑا چیلنج
?️ 29 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے بدھ کے روز سعودی عرب
جون
بلی تھیلے سے باہر آگئی، شریف فیملی پی آئی اے کو اونے پونے خریدنا چاہتی ہے، علی امین گنڈاپور
?️ 4 نومبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے شریف فیملی پر
نومبر