اسلام آباد کی اہم تنصیبات کے سیکیورٹی آڈٹ کا حکم

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) سوات میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی عمارت میں ہونے والے حالیہ دھماکے کے تناظر میں خامیوں کی نشاندہی اور حفاظتی انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں اہم مقامی اور غیر ملکی تنصیبات کے سیکیورٹی آڈٹ کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دارالحکومت میں بھی ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پولیس افسران نے بتایا کہ کیپیٹل پولیس کا انٹیلی جنس یونٹ جسے اسپیشل برانچ اور سیکیورٹی ڈویژن کہا جاتا ہے، سیکیورٹی آڈٹ کے لیے سروے کرے گا جب کہ ضرورت پڑنے پر سی ٹی ڈی کی مدد لی جائے گی۔

اس ضمن میں ریڈ زون اور دارالحکومت میں تمام پولیس تنصیبات کے سیکیورٹی آڈٹ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

دارالحکومت میں اہم اور حساس مقامی اور غیر ملکی تنصیبات کا آخری سیکیورٹی آڈٹ 2020 میں کیا گیا تھا۔

پارلیمنٹ ہاؤس، پارلیمنٹ لاجز، سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ، دفتر خارجہ، منسٹرز انکلیو، عدالتوں، ریڈ زون کے اندر اور باہر غیر ملکی مشنز، تعلیمی اداروں اور پولیس کی عمارتوں سمیت اہم اور حساس عمارتوں کا سروے کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ ڈپلومیٹک انکلیو کا سروے بھی کرایا جائے گا۔

سروے کی روشنی میں ایک آڈٹ رپورٹ تیار کی جائے گی جس میں عمارتوں کے اندر اور اس کے ارد گرد سیکیورٹی میں خامیوں کی نشاندہی کی جائے گی۔

افسران نے کہا کہ یہ سروے افرادی قوت اور حفاظتی آلات کی کمی کی بھی نشاندہی کرے گا، جیسے سی سی ٹی ویز، واک تھرو گیٹس، اور عمارتوں کے ارد گرد رکاوٹیں، آڈٹ ضرورت پڑنے پر دھرنوں کے قیام کے لیے مقامات کی سفارش اور نشاندہی بھی کرے گا۔

حکام نے کہا کہ دو درجن سے زائد عمارتوں کے اندر اور اطراف کی سیکیورٹی پہلے ہی غیر تسلی بخش اور غیر مؤثر پائی گئی تھی، ان عمارتوں کے ارد گرد حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط کیا جا رہا تھا، اس کے علاوہ پولیس کی بھی کچھ عمارتیں بھی خطرے کی زد میں تھیں۔

سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے والے پولیس اہلکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ حفاظتی سامان پہنیں، چوکنا رہیں اور اپنے ڈیوٹی پوائنٹس پر ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں۔

افسران نے بتایا کہ ہائی الرٹ کے تحت شہر میں گشت بڑھانے کے ساتھ تمام داخلی راستوں پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے جبکہ بس ٹرمینلز پر نگرانی اور چیکنگ بھی شروع کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے ایف-6 میں پولیس سہولت سینٹر کے اوقات کار کو بھی کم کر دیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

بین الاقوامی مذہبی آزادی کی امریکی رپورٹ میں پاکستان سے متعلق دعوے مسترد

🗓️ 18 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری

حکومت کی آئی ایم ایف کو نئے پاور سرچارج کی تجویز، بوجھ صارفین کو اٹھانا ہوگا

🗓️ 8 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کے ساتھ تکنیکی مذاکرات کے

ایک بار خاکروب کی وردی پہن کر بھی دیکھ لیں

🗓️ 18 مئی 2024ڈیرہ غازی خان: (سچ خبریں) زرتاج گل نے مریم نواز کو ڈیرہ

عالمی برادری حریت رہنمائوں اورکارکنوں کی رہائی کیلئے آواز بلند کرے ، حریت کانفرنس

🗓️ 10 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

مودی حکومت کے ہاتھوں مقبوضہ جموں وکشمیر کی مسلم اکثریت کو سنگین خطرہ لاحق ہے، حریت کانفرنس

🗓️ 5 اکتوبر 2024سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر

فرانس احتجاج پر قابو پانے کے لیے غیر متناسب طاقت کا سہارا لے رہا ہے:یورپی کونسل

🗓️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:یورپی کونسل کے انسانی حقوق کے کمشنر نے فرانسیسی حکومت کی

یمن کے خلاف امریکی-برطانوی سازش کا انکشاف

🗓️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: مغربی سیاسی ذرائع نے یمن میں تنازعات کو بڑھانے کے

بلوچستان میں لوگوں کو اٹھائے جانے کا عمل تیز ہوگیا ہے، سینیٹر کامران مرتضیٰ

🗓️ 15 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے