اسلام آباد کی اہم تنصیبات کے سیکیورٹی آڈٹ کا حکم

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) سوات میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی عمارت میں ہونے والے حالیہ دھماکے کے تناظر میں خامیوں کی نشاندہی اور حفاظتی انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں اہم مقامی اور غیر ملکی تنصیبات کے سیکیورٹی آڈٹ کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دارالحکومت میں بھی ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پولیس افسران نے بتایا کہ کیپیٹل پولیس کا انٹیلی جنس یونٹ جسے اسپیشل برانچ اور سیکیورٹی ڈویژن کہا جاتا ہے، سیکیورٹی آڈٹ کے لیے سروے کرے گا جب کہ ضرورت پڑنے پر سی ٹی ڈی کی مدد لی جائے گی۔

اس ضمن میں ریڈ زون اور دارالحکومت میں تمام پولیس تنصیبات کے سیکیورٹی آڈٹ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

دارالحکومت میں اہم اور حساس مقامی اور غیر ملکی تنصیبات کا آخری سیکیورٹی آڈٹ 2020 میں کیا گیا تھا۔

پارلیمنٹ ہاؤس، پارلیمنٹ لاجز، سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ، دفتر خارجہ، منسٹرز انکلیو، عدالتوں، ریڈ زون کے اندر اور باہر غیر ملکی مشنز، تعلیمی اداروں اور پولیس کی عمارتوں سمیت اہم اور حساس عمارتوں کا سروے کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ ڈپلومیٹک انکلیو کا سروے بھی کرایا جائے گا۔

سروے کی روشنی میں ایک آڈٹ رپورٹ تیار کی جائے گی جس میں عمارتوں کے اندر اور اس کے ارد گرد سیکیورٹی میں خامیوں کی نشاندہی کی جائے گی۔

افسران نے کہا کہ یہ سروے افرادی قوت اور حفاظتی آلات کی کمی کی بھی نشاندہی کرے گا، جیسے سی سی ٹی ویز، واک تھرو گیٹس، اور عمارتوں کے ارد گرد رکاوٹیں، آڈٹ ضرورت پڑنے پر دھرنوں کے قیام کے لیے مقامات کی سفارش اور نشاندہی بھی کرے گا۔

حکام نے کہا کہ دو درجن سے زائد عمارتوں کے اندر اور اطراف کی سیکیورٹی پہلے ہی غیر تسلی بخش اور غیر مؤثر پائی گئی تھی، ان عمارتوں کے ارد گرد حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط کیا جا رہا تھا، اس کے علاوہ پولیس کی بھی کچھ عمارتیں بھی خطرے کی زد میں تھیں۔

سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے والے پولیس اہلکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ حفاظتی سامان پہنیں، چوکنا رہیں اور اپنے ڈیوٹی پوائنٹس پر ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں۔

افسران نے بتایا کہ ہائی الرٹ کے تحت شہر میں گشت بڑھانے کے ساتھ تمام داخلی راستوں پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے جبکہ بس ٹرمینلز پر نگرانی اور چیکنگ بھی شروع کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے ایف-6 میں پولیس سہولت سینٹر کے اوقات کار کو بھی کم کر دیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں انسانی بحران سنگین، ڈیڑھ ملین فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں

?️ 25 دسمبر 2025غزہ میں انسانی بحران سنگین، ڈیڑھ ملین فلسطینی بے گھر ہو چکے

کچھ لوگ یمنی جنگ میں شکست کا بدلہ لبنان سے لینا چاہتے ہیں: حزب اللہ

?️ 31 اکتوبر 2021سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں سربراہ محمد رعد نے کہا کہ آج ہمیں

فلسطین علاقائی استحکام اور سلامتی کی کلید ہے: باقری

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:   ہمارے ملک کی وزارت خارجہ کے سیاسی نائب علی باقری

ن لیگ کے ورکر اور تحریک انصاف کے ورکر میں یہ فرق ہے

?️ 12 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) "ن لیگ کے ورکر اور تحریک انصاف کے ورکر میں یہ

اسرائیل کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ نیا کھیل

?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت ایسے حالات میں اماراتی حکام سے سکیورٹی کا مطالبہ

ملک بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا

?️ 21 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے

پوپ فرانسس نے اسرائیل کے لیے کون سا لفظ استعمال کیا؟

?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: کیتھولک دنیا کے رہنما نے ایک بار پھر اسرائیل کی

یورپ سے امریکی افواج کے انخلا کا سنجیدہ منصوبہ

?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: نیٹو فوجی اتحاد میں امریکی سفیر نے اس سال کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے