?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے گذشتہ روز دئیے گئے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو سیاسی معاملات کی تشریح نہیں کرنی چاہئیے،وہ خود کہتے ہیں کہ فوج کو سیاست سے دور رکھیں۔ جب پہلی قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی تو مراسلہ دیکھا گیا۔
میٹنگ میں عسکری لیڈر شپ کے ایک صاحب نے کہا کہ حقائق ، رائے کو الگ دیکھنا چاہئیے۔حقائق یہ تھے کہ پاکستان کو مراسلے میں سیدھی دھمکی دی جا رہی تھی۔دھمکی دی گئی کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان تنہائی کا شکار ہو گا۔تحریک کامیاب ہو گئی تو سب کچھ معاف کر دیا جائے گا۔ایک بار نہیں دو بار قومی سلامتی کمیٹی کی دو پریس ریلیز واضح ہیں،قومی سلامتی پریس ریلیز ہے کہ بیرونی مداخلت کسی بڑی سازش یا دھمکی کا حصہ نہیں تھی۔
عسکری قیادت کے نمائندوں نے واقعی کہا تھا کہ سازش کے شواہد نظر نہیں آ رہے۔پریس ریلیز میں واضح طور پر بیرونی مداخلت لکھی ہوئی ہے ۔انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ بیرونی مداخلت کے الفاظ مراسلے میں استعمال ہوئے۔یہ سب حقائق مراسلے کے اندر موجود تھے۔مراسلے میں کہا گیا تھا کہ اگر تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کے لیے مشکل ہو گا۔
سائفر میں سیدھی سیدھی پاکستان کو دھمکی دی گئی تھی۔قومی سلامتی کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں شیریں مزاری اور میں موجود تھے۔عمران خان بطور پی ٹی آئی چئیرمین سپریم کورٹ کو خط لکھیں گے کہ تحقیقات کی جائیں۔ہم چاہتے ہیں جوڈیشل کمیشن بنایاجائے اور حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔اسد عمر نے کہا کہ قومی سلامتی کا دفاع کرنا منتخب قیادت کی بھی ذمہ داری ہے۔
عمران خان یہ نہیں کہہ رہے کہ ان کے تجزیے کو مان لیا جائے۔ان کا مطالبہ صرف یہ ہے کہ قوم کا حق بنتا ہے کہ حقیقت تک پہنچا جائے۔جب کہ شیریں مزاری نے کہا کہ اگر تحقیقات نہ کی گئیں تو معاملہ ختم نہیں ہو گا۔عمران خان کا روس جانے کا فیصلہ سب سے مشاورت کے بعد کیا گیا تھا۔ہماری امریکن ایمبیسی سے ملاقات کی لسٹ آپ کے سامنے آ جائے گی۔امریکی سازش کا ماڈل پہلے سے موجود ہے۔ہم یہ کہہ رہے ہیں امریکا یہ پہلی بار نہیں کر رہا۔
مشہور خبریں۔
احتساب پاکستان تحریک انصاف کا ایک جزءہے: شہزاد اکبر
?️ 20 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کے مشیر داخلہ و
مئی
النصیرات کا جرم اور مغربی میڈیا کا دوہرا معیار
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: المیادین نیوز سائٹ نے اپنے ایک مضمون میں النصیرات کیمپ
جون
ٹرمپ 5 اہم ریاستوں میں بائیڈن سے آگے
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:نیویارک ٹائمز اور سیانا انسٹی ٹیوٹ کے مشترکہ سروے سے پتہ
نومبر
والدین کی بے لوث محبت میری زندگی کا انمول اثاثہ ہے۔ مریم نواز
?️ 31 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ
مئی
ہندوتوا بی جے پی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرکی مسلم شناخت مٹانے پر تلی ہوئی ہے
?️ 2 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی قیادت میں بھارت کی ہندوتوا حکومت
اپریل
معروف بھارتی موسیقار شرون راٹھور کورونا کے باعث انتقال کرگئے
?️ 23 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں) کورونا میں مبتلا معروف بھارتی موسیقار شرون راٹھور طبّی
اپریل
یورپ میں ہونے والے منظم جرائم کے بارے میں اہم انکشاف ہوگیا
?️ 13 اپریل 2021ہنگری (سچ خبریں) امن کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے یورپی ممالک میں
اپریل
اسرائیل کے ساتھ ہماری بات چیت مسئلہ فلسطین کے خلاف نہیں ہے: آنکارا
?️ 1 جون 2022سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ چاووش اوغلو نے منگل کے
جون